1
پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے 3 رکنی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، سپریم کورٹ کا یہ 3 رکنی بینچ 3 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی توہینِ عدالت کی درخواست کو 3 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے کیوں کہ کل کچھ اہم معاملات پہلے ہی طے شدہ ہیں۔وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین
2
اوگرا کا صارفین کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہو گیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کر دی گئی۔دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3007 روپے 56 پیسے تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔
3
چیئرمین تحریک انصاف کا موجودہ انتخابی عمل پر شدید تحفظات کا اظہار،ہ پی ٹی آئی امیدواروں کوانتخابی عمل سے کھلے عام روکا گیا، الیکشن کمیشن فوری ازخود نوٹس لے، ایسی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی، الیکشن کمیشن کی پہلی ذمہ داری شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہے، شفاف انتخابات روکنے کا پہلا قدم ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو، کہا الیکشن کمیشن ذمہ داری پوری نہیں کرسکا، سپریم کورٹ کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی سوموٹو نوٹس نہیں ہوسکتا، عدلیہ مداخلت کرے گی تو بنیادی آئینی حقوق کی پامالی رکے گی، پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تو دھمکیاں دی گئیں، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا تو عملدرآمد روک دیا گیا۔
4
سینیٹ: سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا کیخلاف قرار داد منظور، ملکی دفاع خاص طور پر مخالف ہمسایہ کے تناظر میں مضبوط فوج اور دفاعی ایجنسیاں ناگزیر ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسلح افواج اور دیگر دفاعی ایجنسیوں کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں، ملوث افراد کیلئے عوامی عہدے سے 10 سال تک کی نااہل کی سزا ضروری ہے، سینیٹ اجلاس میں قرار داد سینیٹر بہر مند تنگی کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کا متن
5
فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے 20 ٹن امدادی سامان کی تیسری کھیپ مصر روانہ کردی گئی ہے، حکومت پاکستان اور پاک فوج کی جانب فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لئے تیسری کھیپ بھجوادی گئی ہے، حکومت پاکستان اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر امداد کا تیسرا جہاز مصر روانہ کر دیا گیا ہے۔ وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، اسلامی ممالک و مشرق وسطیٰ و چيئرمين پاکستان علماء كونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی گفتگو
6
الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشتگرد لوگوں کی آواز بند کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے: مراد علی شاہ، کہا 8 فروری کو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا، مخالفین کے پاس امیدوار بھی نہیں، 8 فروری کو پیپلزپارٹی بڑی خوشخبری دے گی، مخالفین کبھی گدھا گاڑی پر لڑتے تھے کبھی کتا گاڑی پر لڑتے تھے، اب نیا نشان ڈھونڈ رہے ہیں، گزشتہ سیلاب میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کی خدمت کی۔سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا ٹاک
7
افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سپاہی کی نماز جنازہ ادا، نائیک عبدالرؤف شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شہید نائیک عبدالرؤف نے سوگواران میں والدین، بہن، اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا،پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ آئی ایس پی آر
8
کھلاڑیوں کیلئے جرمانے! ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے۔محمد حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی، محمد حفیظ اپنی اہلیہ کے ساتھ میلبرن ایئر پورٹ پر تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔ایئر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہ ہونے دیا، تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے تھے۔
9
نومبر 2023ء کی نسبت دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ،ماہانہ بنیادوں پر نومبر 2023ء کی نسبت دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے ششماہی کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 28.79 فیصدر یکارڈ کی گئی، گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 29.66 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.9 فیصد، دیہی علاقوں میں 27.9 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ادارہ شماریات
10
مسرت اللہ خان نے پی ایچ ایف کے صدر کے مشیرکا عہدہ سنبھال لیا۔اکستان ہاکی فیڈریشن کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کروں گا۔ پی ایچ ایف کے موجودہ معاشی حالات میں یہ آسان ٹاسک نہیں، اولمپک کوالیفائرز کی جانب توجہ مرکوز کرنےکی ضرورت ہے ، میرٹ اور پروفیشنل ازم سے چیزیں بہتر کی جا سکتی ہیں۔مسرت اللہ خان