1
انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے14سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 14 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔14 سیاسی جماعتوں میں جمیعت علمائے پاکستان اور پاکستان منارٹیز الائنس بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلےکا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
2
پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ،یہ تبادلے 1988 اور1991 میں کیے گئے معاہدوں کی روشنی میں کیے گئے۔پاکستان کی جانب سے 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کودی گئی ہے جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن دلی کو 418 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی۔دفتر خارجہ
3
ڈی آئی خان: چودہوان روڈ سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چودہوان روڈ پر نہر کے قریب سے ملنے والی 5 لاشوں میں باپ بیٹے کی لاشیں بھی شامل ہں۔تمام افراد کو ذاتی دشمنی کے باعث فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے، تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس