1
جے یو آئی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے: فضل الرحمان، الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ، ملک کی بگڑتی صورتحال قابل افسوس ہے، جمعیت علماء اسلام اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کا ماحول بھی دیا جائے، ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہئے۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس
2
حمزہ شہباز کا ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے 10 سالہ معاشی پلان تیار کرنے کا اعلان،لیکشن میں ملک کی تقدیرکا فیصلہ ہونا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں، غریب بجلی، گیس کا بل جمع کرائے یا بچوں کی فیسیں دے؟ آج ڈالر297 روپے تک جا پہنچا ہے، نوازشریف دور میں 35 روپے کلو آٹا ملتا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، کسی کو ایک گھر نہیں ملا بلکہ غریبوں کے گھروں کو گرایا گیا، دنیا سے قرض مانگنا کوئی عزت والا کام نہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے نوازشریف نے بنائی۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کا ورکرز کنونشن سے خطاب
3
بلاول بھٹو نے 3 جنوری کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اورعام انتخابات کےحوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔پیپلزپارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔
4
سراج الحق نے کہا دعا ہے کہ نیا سال ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کا سال ثابت ہو۔کہاپاکستانیوں سمیت پوری امت کی کامیابی اور کامرانی کے لیے دعا گو ہیں، اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کو فتح نصیب ہو۔ کشمیریوں سمیت مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے دعاگو ہیں، اپیل ہے کہ عوام نئے سال میں ہونے والے انتخابات میں ترازو پر اعتماد کر کے اسلامی خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ 8 فروری کے انتخابات میں قوم کے پاس موقع ہے کہ آزمودہ پارٹیوں سے جان چھڑالے۔
5
ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہو سکا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 234 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 321، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ ہوا۔صوبائی دار الحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6، زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
6
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ عام انتخابات کو چوری کرنے کا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سرد مہری اور نگران حکومت کے عملی اقدامات جمہوریت کو لاحق خدشات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کررہے ہیں، پرویز خٹک ڈی آر او اور سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر پری پول دھاندلی کی تیاری کر رہا ہے۔میاں افتخار حسین
7
مولانا عبدالغفور حیدری کا شاہد خاقان عباسی کو مل کر الیکشن لڑنے کا مشورہ،مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا، اس موقع پر امیر جے یو آئی ضلع راولپنڈی اور امیدوار حلقہ این اے 56 ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمان بھی شریک تھے۔ملاقات میں جے یو آئی کے امیدوار حلقہ این اے 51 پروفیسر زبیرعباسی، امیدوار حلقہ پی پی 6 ارشد محمود عباسی بھی شریک تھے۔
8
31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری،ں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، سیف اللہ نیازی شامل ہیں، شاہین خالد بٹ، عون عباس، نزہت صادق بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔سینیٹر نثار کھوڑو، تاج حیدر، خالدہ عطیب نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے، شوکت ترین، پیر صابر شاہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطاء الرحمان، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے، ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔الیکشن کمیشن ،کہا دنیش کمار، ثمینہ ممتاز، سعید ہاشمی، محمد قاسم، محمد عبدالقادر، ہدایت اللہ نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے، دوست محمد، گردیپ سنگھ اور ہدایت اللہ خان بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔
9
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی کیمپ کے چوتھے روز بھی بھرپور پریکٹس،ٹریننگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس میچ بھی کھیلا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کھلاڑی اعظم خان، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔