1
نیب سزا یافتہ کی 10سالہ نااہلی بحال کی جائے، نیب اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔یب نے عدالت سے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں۔نیب کے سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔نیب کا مؤقفدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ فوری معطل کرے۔نیب کی عدالت سے استدعا
2
فوج اور فورسز کیخلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا دی جائے: سینیٹ میں قرارداد منظور،سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹربہرمند خان تنگی نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔فوج اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کا ادراک کرتے ہیں، دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے۔
3
سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔اعتزاز احسن اوردیگر افرادنے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست پر 3 جنوری کو سماعت کرے گا۔
4
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا،اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا اور نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت اضافے کے بعد 256 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اضافہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا۔
5
نوبل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہر معیشت محمد یونس کو 6 ماہ قیدکی سزا،ڈھاکا کی لیبر کورٹ نے83 سالہ معروف بینکار محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں سزا سنائی، ان پر الزام ہےکہ وہ اپنی کمپنی میں ورکرز ویلفیئر فنڈ بنانے میں ناکام رہے، محمد یونس اور ان کے تینوں ساتھیوں پر 25 ہزار ٹکا کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔محمد یونس اور ساتھیوں نے درخواست ضمانت دائرکی جو کہ منظور کرلی گئی، عدالت نے مجرمان کو 5 ہزار ٹکا کے عوض ایک ماہ کی ضمانت دے دی۔
6
سوات میں پولیس اہلکاروں کو اساتذہ کو ’سلیوٹ‘ کرنے کے احکامات جاری،مہذب معاشرے میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور کسی ملکی ترقی میں استاد کے کردار سے انکار ناممکن ہے۔ اسلامی تعلیمات میں استاد کو باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور جو شخص اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتا وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتا۔ ڈی پی او سوات ،ضلع بھر میں پولیس اہلکاروں اور افسران نے ڈی پی او کے احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔