لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار کی بازیابی سے متعلق والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے آئی جی پنجاب سے رہورٹ طلب کر لی سماعت کل تک ملتوی ،

تفصیل کے مطابق عمرڈار کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عمر ڈار کو جہاں سے اغواء کیا گیا وہ مصروف علاقہ ہے سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں لیکن ہمیں ہوٹل والے فوٹیج نہیں دے رہے ،

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ پولیس یونیفارم میں تھے تو ان کے بارے میں آجی جی پنجاب بتائیں کہ وہ پولیس اہلکار ہیں تو کس تھانے کےتھے عدالت نے آئی جی پنجاب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ،

واضح رہے کہ درخواست میں والدہ نے موقف اپنایا تھا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40 سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے