اسلام آباد (ای پی آئی ) پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے آر او کوہاٹ کی معطلی کے حکم کے خلاف الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر درخواست پر سماعت ۔عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی کے 91 کوہاٹ میں ریٹرننگ آفیسر کی معطلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آر او کون ہوگا اس سے امیدوار کو کیا فرق پڑتا ہےکیا آپ اپنی مرضی کا آر او چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں،

بعد ازاں، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کوہاٹ کے ریٹرنگ افسر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔