1
سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ افسر کوپشاور ہائیکورٹ سے معطل کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی جس دوران وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بینچ نے27 دسمبرکو الیکشن کمیشن کو نوٹس کیے بغیر آراو کو معطل کیا، کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر نے طبی وجوہات پر خود رخصت مانگی، پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں نئے آراو کے خلاف کچھ تحریرنہیں کیا۔ آپ اپنی مرضی کا ریٹرننگ افسرلگوانا چاہتے ہیں؟ لگتا ہےکچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں، ایک ریٹرننگ افسر بیمار ہوا دوسرا لگا دیا گیا، پشاور ہائیکورٹ نے ٹَھک کرکے تقرری کینسل کردی، ہم آپ کوجرمانہ کیوں نہ کریں کہ نوٹس کیے بغیرہی تقرری کینسل کردی۔چیف جسٹس کا شکایت گزارسے سوال ، پشاورہائیکورٹ کے جج نے نوٹس جاری کرنا بھی مناسب نہ سمجھا، یہ ہائیکورٹس سے کس قسم کے آرڈر جاری ہو رہے ہیں؟ آر او کوئی بھی ہو کیا فرق پڑے گا،بلاوجہ کی درخواستیں کیوں آرہی ہیں؟چیف جسٹس، الیکشن کمیشن نے غیرقانونی یا غیرآئینی اقدام نہیں کیا، الیکشن کمیشن فوری طور پر اسکروٹنی کا عمل شروع کرے۔عدالت،عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظورکرلی۔دوسری جانب عدالت میں جبری گمشدگیوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔
2
70 کروڑ ڈالر کی قسط: پاکستان کی آئی ایم ایف کو تمام شرائط پر عمل کرنے کی یقین دہانی،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی ایم ایف کو خط ،تمام طے شدہ شرائط نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ 70کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری مل سکے۔ اب آئی ایم ایف نے اپنے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کریگا اور اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری ہوسکے، اس مقصد کے لیے 11 جنوری 2024کو واشنگٹن ڈی سی کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔
3
الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نا اہلی برقرار رہے گی یا نہيں ؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ آج کیس سنے گا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دیا۔سپریم کورٹ نے میربادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نا اہلی سے متعلق نوٹس پر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جو آج معاملے کی سماعت کرے گا۔
4
این اے 130: نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد،اپلیٹ کورٹ برانچ نے اعتراض عائد کیاکہ اپیل کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہیں ہے۔نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس ان کے کاغذات منظور کئے۔نوازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرکےانہیں نااہل قرار دیا جائے۔اپیل کنندہ کی استدعا
5
غزہ کے جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے، مزید 180 فلسطینی شہید، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے غزہ میں کیے گئے حملوں میں مزید 180 فلسطینی ہوگئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں سارا سال جنگ جاری رکھنے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔
6
نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے جس میں صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، صنعتوں کیلئے بجلی قیمت میں کمی کی جائے گی جس کے سبب صنعتیں ہی پھر گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔
7
گیلانی سمیت 28 سینیٹرز نے اثاثوں کی تفصیل نہ دی، الیکشن کمیشن کی 15 جنوری تک کی مہلت، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، شاہین خالد اور عون عباس، سیف اللہ نیازی، نزہت صادق، محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، فیصل سبزواری،تاج حیدر، نثار کھوڑو، خالدہ عطیب اور شوکت ترین ،لیاقت خان ترکئی، ہدایت اللہ خان، عطا الرحمان، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اللہ، عبدالقادر، محمد قاسم، ثمینہ ممتاز ، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمار شامل
8
اسلام آباد اور پنڈی میں شدید دھند سے فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا۔نجی ائیر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فضا میں آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد لاہور میں لینڈ کرایا گیا جب کہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو بھی پشاور میں اتارا گیا، پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز بھی لاہور منتقل کردی گئی۔ایئر پورٹ ذرائع
9
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے جبکہ فوج ہماری ہے اور پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔پی ٹی آئی کو بطور جماعت مائنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پشاورہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا لیکن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔
10
بلوچستان سے عام انتخابات کیلئے کسی بھی خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔الیکشن کے لیے جو فارم بنایا گیا ہے اس میں جنس کا خانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی تیسری جنس سے متعلق معلومات کی گنجائش ہے۔حکام،کہا یہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے بنایا ہے۔
11
نئے سال کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 18.52روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کی گئی ہے۔فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔
12
سڈنی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، امام اور شاہین ٹیم کا حصہ نہیں، صائم ایوب ڈیبیو کریں گے۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔