1
شمالی وزیرستان: میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق،مذکورہ افراد کی میرعلی بازار میں حجام کی دکانیں تھیں جبکہ تمام افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔رات کے وقت نامعلوم افراد نے تمام دکانداروں کو اغوا کیا تھا جبکہ آج صبح میرعلی بازار کے قریب سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس
2
سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، 65 ہزار پوائنٹس کی حد بحال،ھ 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
3
سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کا مقصد صرف حلیم عادل شیخ کو سلاخوں کے پیچھے رکھنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کے بیٹے کی دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔حلیم عادل شیخ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، سندھ پولیس کو جس طرح قانون پر عملدرآمد کرنا چاہیے اس طرح عملدرآمد نہیں کر رہی ۔عدالت،حلیم عادل شیخ کو جس طرح گرفتار کیا گیا وہ غیرمعمولی ہے، حلیم عادل شیخ ضمانت کراتے ہیں سندھ پولیس دوبارہ گرفتار کر لیتی ہے۔جسٹس عمر سیال ،سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کے بیٹے کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔
4
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع ،ڈیوٹی جج احمد ارشد محمودنے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 6 اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک مقدمہ پر سماعت کی، بشری بی بی وکلاء خالد یوسف چودھری،عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بشری بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔درخواست گزار کا وکیل کون ہے؟ تفتیشی افسر کدھر ہے؟دوران سماعت ڈیوٹی جج کا استفسار ،پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس اور بانی پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری ملتوی کر دی۔
5
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری،ریٹرننگ افسر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے، شکایت کنندہ محمد ایاز متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔ شکایت کنندہ ایاز این اے 127 سے تعلق نہیں رکھتا، شکایت کنندہ ایاز نارووال کا رہائشی ہے، محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے۔
6
الیکشن کمیشن کی امیدواران کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی کا آغاز، اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔الیکشن کمیشن، کہا ملتان اور سیالکوٹ میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواروں کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ امیدواروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشہیری ہورڈنگز لگائے تھے۔
7
نوشہرہ : چپس کی ریڑھی پر رکھا سلنڈر پھٹنے سے 15 بچے زخمی،افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقے آرمر کالونی فیز 2 پیش آیا جہاں چپس کی ریڑھی پر رکھا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے ریڑھی کے گرد کھڑے 15 بچے زخمی ہوگئے۔زخمی بچوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا، سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق آرمر کالونی سے تھا۔ ریسکیو
8
امریکا کا بحیرہ روم سے اپنا جنگی بحری بیڑہ ہٹانے کا فیصلہ،امریکا جلد یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم کے پانیوں سے نکال لے گا۔دوسری جانب حوثی رہنماؤں نے تہران آمد کے موقع پر سینئر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں کے دوران یمنی حوثی رہنماؤں اور ایرانی حکام کی غزہ میں تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
9
حماس کا گزشتہ 4 روز میں 16 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ،اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کے 42 آپریشنز کو ناکام بنایا، مختلف حملوں میں 71 اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، اسرائیلی ڈرونز بھی مار گرائے۔ترجمان حماس ابوعبیدہ کی نیوز کانفرنس ،
10
گزشتہ برس سرکاری گندم کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ریکارڈ، گزشتہ برس سرکاری گندم کی قیمتوں میں 113 فیصد ہوشربا اضافہ ہوا، آٹے کی قیمت 65 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 399 روپے کا ہوگیا جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 3 ہزار روپے تک بک رہا ہے۔ لبرل پالیسی ناکام ہو چکی ہے، گندم کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی اور نان مہنگے ہوئے، اس کے اثرات گندم سے بننے والی تمام آئٹمز پر بھی آئے۔مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا


