1
بجلی کا نظام درہم برہم ، 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ سکھر، شکار پور، لاڑکانہ، گھوٹکی اور دیگر اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دھوپ نکلنے اور دھند چھٹنے کے بعد ٹرپ فیڈرز کی بحالی کا کام شروع ہوگا۔سیپکو حکام،ہ 550 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرپنگ سے 500 کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان پاور ڈویژن
2
سندھ میں پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق،ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آ گیا ہے ۔ دونوں جماعتوں کی قائم کمیٹیاں اگلے دو روز میں ملاقات کریں گی جس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
3
حکومت اور کے الیکٹرک کے مابین تنازع حل،قومی اقتصادی کمیٹی نے کے الیکٹرک کے ساتھ زیرالتوا چار معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔ان معاہدوں کو تین سال پہلے حتمی شکل دے دی گئی تھی تاہم ان پر دستخط نہیں ہو سکے تھے۔ یہ معاہدے کراچی اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بہتر خدمات دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان معاہدوں سے سعودی اسٹیک ہولڈرز کے اٹھارہ سال پرانے خدشات بھی دور ہو جائیں گے۔


