1
کسی شخص کو ایک بار سزا مل گئی تو بات ختم کیوں نہیں ہوجاتی؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ سزا کے بعد کبھی انتخابات نہ لڑسکے؟ عدالت،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ سزا کے بعد کبھی انتخابات نہ لڑسکے؟ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجربینچ سماعت کررہا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی ہیں۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی سے متعلق کیس4 جنوری دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا۔
2
کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف شیخ رشید کی اپیل سماعت کیلئے منظور،ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے این اے 56 اور57 کے آر اوز کو نوٹسز جاری کردیے۔ایپلٹ ٹریبونل میں شیخ رشید کی اپیل پر سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔
3
2 سال میں دہشتگردی کے 1560 واقعات، فورسز سمیت 856 شہری شہید، تفصیلات سینیٹ میں پیش،ملک میں 2 سال میں دہشتگردی کے 1560 واقعات ہوئے جس میں قانون نافذ کرنے والے 593 اور 263 شہری شہید ہوئے جبکہ دہشتگردی کے واقعات میں 1365 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 773 دیگر زخمی ہوئے۔
4
باجوڑ میں پاک افغان سرحد پارکرنیوالے دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی امریکی ساختہ نکلا،دہشتگردوں سے ایم فور کاربائین امریکی ساخت کا اسلحہ برآمد ہوا جب کہ 29 دسمبرکو بھی میرعلی میں دہشتگردوں سے ایم فورکاربائین، اے کے47 اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا، میرعلی آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
5
10 سالہ نااہلی کی بحالی: نیب کو عدالت سے فوری ریلیف نہ مل سکا۔نیب نے سزا یافتہ افراد کی 10 سالہ نااہلی کم کرکے 5 سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جسے عدالت نے 4 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر کے مؤقف پر عدالت نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، پرسوں مرکزی اپیل کے ساتھ یہ متفرق درخواست سنیں گے پھر دیکھیں گے۔
6
سارہ انعام کیس: مقتولہ کے والد نے مجرم کی والدہ کی بریت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے مجرم شاہ نواز امیر کے والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ سیشن عدالت نے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کیا، سیشن عدالت کا خاتون کو کیس سے بری کرنے کا فیصلے کالعدم قرار دیا جائے۔
7
ٹوکیو ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ جل کر تباہ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، طیارے میں آگ لگتے ہی ریسکیو ٹیمیں رن وے پر جا پہنچیں اور مسافروں کو نکالنے کا عمل شروع کیا۔طیارے میں 367 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
8
جاپان: زلزلے سے ہلاکتیں 48 ہوگئیں، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔ جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے نئے سال کے پہلے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 48 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وسطی جاپان کے ساحلی علاقے میں زلزلے سے ہونے والی تباہی بڑے پیمانے پر ہوسکتی ہے اور اس میں مزید ہلاکتوں کا بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔جاپانی وزیراعظم