1
پنجاب حکومت کا لاہور میں دوبارہ مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ،راہی میں وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس اور پائلٹ کرنل عبید شامل تھے۔محسن نقوی نے سموگ میں کمی کے لئے مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔سموگ میں کمی کیلئے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب
2
انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت کے ججز کے تبادلے، 9 مئی واقعات کے کیسز کی سماعت کرنے والی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل کا بینکنگ کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا جج تعینات کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر کو سرگودھا میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تعینات کر دیا گیا۔
3
نگران وزیراعظم کی چودھری شجاعت کے گھر آمد، خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ تھے۔چودھری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں، ان کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں، چودھری شجاعت نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
4
احمد پور شرقیہ: قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، حادثہ دھند کے باعث گاڑی روڈ سے نیچے اتر کر الٹنے کے باعث پیش آیا، حادثہ نجی کمپنی کی نان اے سی بس کو کوٹ خلیفہ کے قریب پیش آیا ہے۔ حادثے کا شکار بس کراچی سے بھکر جارہی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122
5
عام انتخابات: ریٹرنگ افسر کی معطلی کا حکم امتناع کالعدم قرار،سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ افسر کوپشاور ہائیکورٹ سے معطل کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔نگل بنچ نے27 دسمبر کو الیکشن کمیشن کو نوٹس کیے بغیر آر او کو معطل کیا، کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر نے طبی وجوہات پر خود رخصت مانگی، پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں نئے آر او کے خلاف کچھ تحریر نہیں کیا۔دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل


