1
سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ انتقال کر گئے۔سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان انتقال کر گئے۔ وہ نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔قیصر رشید خان 31 مارچ 1961 کو ملاکنڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ 2 اگست 2011 کو پشاور ہائی کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوئے تھے۔سابق چیف جسٹس 12 جون 2013 کو پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جج مقرر ہوئے تھے۔ وہ 16 نومبر 2020 کو پشاور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات ہوئے تھے۔قیصر رشید خان 9 جنوری 2021 کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات ہوئے تھے۔ وہ 31 مارچ 2023 تک چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ رہے۔
2
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔سینئر سول جج قدرت اللہ نےکیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فرد جرم 10جنوری کو عائد کی جائے گی۔عدالت نے آج جیل سماعت میں نقول تقسیم کرنے کے بعد 10 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
3
پاکستان میں گھریلو تشدد خاموش وبائی مرض قرار،گذشتہ سال تشدد کے کیسز میں تقریباً 40 سے 46 فیصد تک اضافہ ہوا۔پاکستان میں گھریلو تشدد ایک خاموش وبائی مرض کے طور پر ابھر رہا ہے، جو معاشرے اور ریاست کے لیے ایک سنگین چیلنج بن رہا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک
4
تھرمل ویپن کی مدد سے پشاور کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا گیا۔پشاور میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، تھرمل ویپن کی مدد سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ آٹھ سے دس دہشت گرد خوڑ کے علاقہ میں پولیس چوکی پرحملے کے لئے موقع کی تلاش میں تھے کہ پولیس نے جدید تھرمل آلات کی مدد سے انکا پتہ چلالیا۔پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔