اسلام آباد (ای پی آئی ) وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں گزشتہ 2 سال میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی تحریری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2 سال میں 1560 دہشتگردی کےواقعات ہوئے جس میں سکیورٹی اداروں کے 593 اہلکار اور 263 شہری شہید ہوئے جبکہ 1365 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 773 دیگر افرادزخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں دہشتگردی کے 736 واقعات رونما ہوئے جس میں227 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور97 دیگر افرادشہید ہوئے جبکہ سال 2022 میں ہی 520 سکیورٹی فورسز اہلکار اور 401 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2023 میں دہشتگردی کے 824 واقعات ہوئے ،یکم اگست 2023 میں دہشتگردی کے 824 واقعات میں366 سکیورٹی اہلکار اور 166 دیگر افراد شہید ہوئے جبکہ میں845 سکیورٹی اہلکار اور 372 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں


