1
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے، ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔کہ کسی بھی متعلقہ آر او نے ٹھیک احکامات جاری نہیں کیے، ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، 8 فروری کو جیت صرف پی ٹی آئی کی ہوگی، سپریم کورٹ نے کہا ہے الیکشن بروقت ہوں گے، کچھ لوگ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔ہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پورے پاکستان کی نہیں، انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، مولانا کی واحد پارٹی ہے جو کہہ رہی ہے کہ الیکشن نہ ہوں، الیکشن میں تمام سکیورٹی انتظامات ہونے چاہئیں، ہماری دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی
2
انتخابات: این اے 132 سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل دائر،شہبازشریف کے خلاف اپیل شاہد اورکزئی نے دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہبازشریف نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا۔شہبازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔درخواست میں مؤقف
3
کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہا، ہم اپنے منشور پر عمل کریں گے۔ سیاسی مقابلہ سیاست کے میدان میں اچھا ہوتا ہے، مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، 13 جنوری کے بعد امیدواروں کو سامنے لائیں گئے، الیکشن ہو رہے ہیں ہمیں کوئی خدشہ نہیں ہے، الیکشن کی تیاری سب شروع کریں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ جو بھی کرے گا ان کو نقصان ہوگا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کی میڈیا ٹاک
4
پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات 8 فروری سے آگے لے جانے کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔انتخابات 8 فروری سے آگے لے جانے کی باتیں کرنے والے عدالت کی ہتک کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، اگر عام انتخابات کی 8 فروری کی تاریخ تبدیل ہوئی تو یہ عمل سپریم کورٹ کے وقار پر سوالیہ نشان ہوگا۔ افسوس ہے کہ ملک میں الیکشن کو ملتوی کرنے کی باتیں شروع ہوچکی ہیں جس کی شروعات مولانا فضل الرحمان نے کی ہے، آئین کے مطابق نگران حکومت صرف تین ماہ حکومت کر سکتی ہے
5
فضل الرحمان پر حملہ: جے یو آئی کی امیدواروں کی سیکورٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہونے ہیں، دو دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے سکواڈ پر حملہ ہوا، دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔درخواست میں موقف، لیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ جے یو آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے، کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی۔درخواست گزار
6
لیگ سپنر ابرار احمد ان فٹ، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر،، وطن واپس آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب سیشن میں شرکت کریں گے۔لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، محمد نواز، زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ٹی 20 سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچ کرٹی ٹوئنٹی 0سکواڈ کے ساتھ سیریز کی پریکٹس شروع کردیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
7
جاپان: مسافر طیارہ رن وے پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گیا، 5 افراد جاں بحق،جاپانی کوسٹ گارڈ کا جہاز زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ ہونے والا تھا، خوفناک حادثے کے بعد کوسٹ گارڈ کے طیارےمیں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاپانی ائیر لائنز کے جہاز میں عملے کے 12 افراد اور 367 مسافر سوار تھے، تمام 379 افراد کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔
8
معاشی گراوٹ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں تشویش ناک کمی، صرف ایک ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ لٹر تیل کم استعمال ہوا، دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر تیل کی خرید و فروخت میں 10 فیصد کمی آئی۔دسمبر میں ڈیزل کی خرید و فروخت میں 21 فیصد کمی آئی، دسمبر میں پٹرول کی خرید و فروخت کی شرح برقرار رہی، فرنس آئل کی سیلز میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
9
دیسی گھی، چیز، کھویا، دہی، ڈیری پراڈکٹس میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،صوبہ بھر میں 365 ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی، ناقص پراڈکٹس کی موجودگی پر 4 یونٹس بند، 8 مقدمات درج، 70 یونٹس کو بھاری جرمانے، 232 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے ۔