1
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جمشید دستی کے گھر پر چھاپے کی نہیں، ذرائع۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما جمشید دستی کے گھر پر مبینہ چھاپے کی سی سی ٹی وی کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ غلط نکلا۔ وائرل ویڈیو جمشید دستی کے دوست کے گھر بہاری کالونی کی ہے، ویڈیو جمشید دستی کے دوست پولیس اہلکار مجاہد کے گھر پر چھاپے کی ہے۔ مجاہد کے گھر 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب چھاپہ مارا گیا تھا۔
2
ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار، قیادت کے صلح مشورے جاری، ایاز صادق، روحیل اصغر، طلال چوہدری کا معاملہ حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔این اے 121 سے روحیل اصغر نے پارٹی قیادت کو الیکشن لڑنے کا واضح عندیہ دے دیا، این اے 121 کی 12 یونین کونسل کے چیئرمینز نے ایاز صادق کی حمایت کی ہے۔ق این اے 96 جڑانوالہ میں طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر کا معاملہ بھی حل طلب ہے، ن لیگ میں طلال اور شیر وسیر کیلئے الگ الگ مضبوط گروپ کام کررہے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ بھی زیر غور ہے، ن لیگ اور آئی پی پی کی قیادت کے مشورے جاری ہیں۔ذرائع
3
الیکشن التوا کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے۔ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے 8 فروری کے انتخابات ضروری ہیں، پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 2013 میں ہم دہشت گردوں کے نشانے پر تھے، لوگ انتخابی مہم چلا رہے تھے اور ہم اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے تھے۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کامردان میں شمولیتی تقریب سے خطاب
4
ن لیگ کا آفس جلانےکا کیس: عدالت نے صنم جاویدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سیشن کورٹ لاہور میں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
5
امریکا کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سفارتی امور پر بات چیت کی گئی۔ترجمان امریکی مشن ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں امریکا میں آباد ہونے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ اور مؤثر پروسیسنگ پر بھی گفتگو کی گئی۔
6
حسان نیازی فرار کیس: علی زیدی اور حلیم عادل پر فرد جرم عائد،کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سٹی کورٹ سے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے حلیم عادل کو عدالت میں پیش کیا جب کہ علی زیدی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ملزمان پر حسان نیازی کو سٹی کورٹ سے فرار کرانے کا الزام ہے اور ا ن کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔سماعت کے دوران پولیس کے تفتیشی افسرکی عدالت کو بریفنگ