اسلام آباد ( ای پی آئی ) وفاقی شرعی عدالت خواجہ سراؤں (ٹرانسجینڈرز)کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2018کے خلاف مقدمات کی سماعت کل (منگل کو) کرے گی ۔
چیف جسٹس سید محمد انور شاہ اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ رہنماجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر مشتا ق احمد خان ، جمعیت علمائے اسلام ف ، سینئر کالم نگاراوریامقبول جاناور دیگر فریقین کی جانب سے دائر مقدمات کی سماعت کرے گا ۔
یاد رہے کہ 15دسمبر 2022کو شرعی عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو حکم دیا تھا کہ وہ خواجہ سرا بچوں کے لئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرے، عدالت نے یونٹ کے ایس او پیز کی تیاری کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی ، کمیٹی کے ارکان میں ذمرد خان، ڈاکٹرامجد ثاقب رضا،چیئرمین انسانی حقوق کمیشن پاکستان اور خواجہ سرا ندیم کشش شامل تھے، کمیٹی ایس او پیز تیار کرکے آج اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔


