1
پاکستان کی طرف سے غزہ کیلیے امداد کی تیسری کھیپ مصر پہنچ گئی۔خصوصی فوجی طیارہ 20 ٹن کا امدادی سامان لیکر العرش ائیرپورٹ پہنچا ہے امدادی سامان میں غزہ کے عوام کے لیے طبی سامان بھی موجود ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے امدادی سامان مصر کی ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کے حوالے کیا اور مصری ریڈ کریسینٹ یہ سامان فلسطینی ریڈ کریسینٹ سو سائٹی کو دے گی۔پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے اب تک 200 ٹن کا امدادی سامان دیا ہے۔
2
گرفتار لیاری گینگ وار کمانڈر کے دورانِ تفتیش اہم انکشاف،ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق ملزم گزشتہ روز مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور سفاک دہشتگرد تھا۔ ملزم نے متعدد ٹارچر سیل بنا کر خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا، حسن علی 25 سے زائد انتہائی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، وہ بھتہ خوری کیلیے لڑکوں کا گروپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
3
سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی ٹکراؤ کے حق میں نہ ہیں اور نہ چاہتے ہیں، یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں۔اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ چاہتی ہےہمارا اداروں سےٹکراؤہو اورانہیں سیاسی فائدہ پہنچے لیکن ہم نےفیصلہ کیا ہے کسی قسم کے ٹکراؤ کے حق میں نہ تھے اورنہ ہیں، یہ ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج میں فاصلے بڑھائیں گے، ان شااللہ ن لیگ پروپیگنڈے اورمہم میں ناکام ہوگی۔


