1
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خود کش بمبار سمیت 4 دہشتگرد جہنم واصل،فائرنگ کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر
2
وزارت دفاع کی الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کی قلت دور کرنے کی یقین دہانی، عام انتخابات 2024ء کی سکیورٹی کے معاملہ پر وزارت دفاع میں الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات اختتام پذیر ہو گئی۔زارت دفاع نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کی قلت دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ملاقات میں الیکشن کمیشن حکام نے درکارسکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔وزارت دفاع جلد سکیورٹی پر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں 2لاکھ 77 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
3
پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق بیچنے کی اجازت مل گئی۔ حکومت نے پی سی بی کو مالی معاملات میں بغیر اجازت فیصلوں سے روک رکھا تھا، تاہم اب حکومتی اجازت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق پر کام شروع کر دیا ہے۔پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کیلئے تکنیکی بڈز، مکمل نشریاتی حقوق کی مالی بڈ کا فیصلہ آئندہ منگل کو ہوگا، پی ایس ایل کے ڈیجیٹل رائٹس پر بڈز بھی رواں ہفتے کھل جائیں گی۔
4
آئی پی پی نے انتخابات میں ٹکٹس کیلئے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔پارلیمانی بورڈ میں محمود مولوی، علی جونیجو، شیخ محمد فیروز، عمر فاروق، صائمہ ندیم، رضوان خان، سیمہ مولوی شامل ہیں۔7 رکنی پارلیمانی بورڈ آئی پی پی امیدواروں کے انٹرویوز اور ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا، پارلیمانی بورڈ کے سربراہ صوبائی صدر محمود مولوی ہونگے۔ہماری نئی جماعت ہے لیکن 40 سے زائد سیٹوں پر ہمارے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، کراچی سے آئی پی پی بہتر تعداد میں نشستیں حاصل کرے گی۔ترجمان آئی پی پی
5
پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت اور مسائل پر2023ء کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے آخر میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں الیکشن کے اعلان سے جمہوریت میں بہتری کی امید ہے، پلڈاٹ نے رپورٹ میں پاکستان کی جمہوریت کو انتخابی آمریت کا نام دیا ہے، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریت میں مداخلت کی اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
6
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دہشتگردی کا حملہ ہوا، ماضی میں بھی انتخابات کے دوران دہشتگردی سے بڑے نقصانات اٹھائے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے پرامن ماحول ضروری ہے۔ قومی ترجیحات کا تعین انتخابات سے بالاتر ہوکر کرنا ہوگا، ذاتی ایجنڈے کو بالائے طاق رکھ کر قومی ایجنڈے کو اہمیت دینا ہوگی۔سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم
7
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان 13 جنوری کو سجے گا، چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نو نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
8
نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ دسمبر 2023 میں برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ نمایاں طور پر کم ہوا۔ برآمدات جلد ماہانہ 3 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائیں گی، دسمبر میں برآمدات 22.2 فیصد بڑھ کر 2.812 ارب ڈالر ہوگئیں، دسمبر 2022ء میں برآمدات کا حجم 2.301 ارب ڈالر تھا۔ درآمدات دسمبر 2023ء میں 12.25 فیصد کم ہو کر 4.514 ارب امریکی ڈالر رہیں، دسمبر 2022 میں درآمدات 5.144 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔جولائی تا دسمبر 2023 برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ، پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران برآمدات 14.244 بلین ڈالر تھیں، برآمدات اسی سال 5.2 فیصد اضافے کے ساتھ 14.981 ارب ڈالر ہو گئیں۔


