1
‘سردی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن بنا ہی نہ سکے تو یہ دھاندلی کی طرف راستہ کھولنے کے برابر ہوگا۔ اگر ووٹوں کا ٹرن آؤٹ کم رہا، سردی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن بنا ہی نہ سکے تو یہ دھاندلی کی طرف ایک راستہ کھولنے کے برابر ہوگا۔ افغانستان کے ساتھ میرا اپنا تعلق ہے، جسے میں استعمال کروں گا، افغانستان پر اگر میرا اثر ہے، وہ میرے ملک کے مفاد کیلئے ہے، میں افغانستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے دورے کی دعوت دی، میں اپنے ملک کے وزیرخارجہ اور اپنی حکومت کو اس مسئلے پر اعتماد میں لے کر جا رہا ہوں۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز سے گفتگو
2
کوئٹہ کی عدالت کا لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم، کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کے نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت کی۔سیشن جج پزیر احمد بلوچ نے قرار دیاکہ استغاثہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں مقدمے کو ثابت نہیں کرپائی، کسی بھی معقول شک و شبہ سے بالاتر الزام لگایا گیا ہے، اپیل کنندگان کیس میں الزام سے بری ہیں، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قابل اعتماد نہیں ہے۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کے 11 اکتوبر 2023 کے فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا۔
3
قاسم کے ابا جب خود وزیراعظم ہوتے ہیں تو انہیں حمیدکی اماں نظر نہیں آتی،، اس رویے میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، میں آج ہوں تو مجھے سب کچھ درست نظر آرہا ہے،کل آپ ہوں گے تو مجھے کچھ درست نظر نہیں آئےگا، پھر ناموں کے جھگڑے میں پڑجاتے ہیں، خود ہوں تو سب درست، دوسرا ہو تو سب غلط۔،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، کہا نوجوانوں کو قومی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہے، ٹیکس محصولات عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کی جاتی ہے، ملکی آمدن اور خرچ میں فرق بہت زیادہ ہے، ٹیکس محصولات کی شرح میں اضافہ نہایت ضروری ہے۔
4
اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد گرفتار، انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں پولیس نے 8 صوبوں کے 57 مقامات پر چھاپے مارے، اس دوران 33 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا۔مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے،گرفتار افراد ترکیہ میں رہائش پذیر غیرملکیوں کی شناخت کرکے ان کو اغوا و قتل کے منصوبے پرکام کر رہے تھے۔ترک وزیر داخلہ
5
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی،100انڈیکس نے سال کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز 400 سے زائد پوائنٹس مثبت ہو کر 65 ہزار سے اوپر کیا۔ البتہ مثبت رجحان مرحلہ وار کم ہوتا رہا۔ پاکستان اسٹاک انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام 312 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 349 پر کیا ہے۔


