اسلام آباد (ای پی آئی ) توہین الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں بنچ کیس کی سماعت کریگا،
تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر کے خلاف کیس کی سماعت آج اڈیا لہ جیل میں ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں بنچ شاہ محمود جتوئی، جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔


