اسلام آباد (ای پی آئی) آمدن سے زائد اثاثے اور آڈیو لیکس شکایات پر جوڈیشل کونسل کی جانب سے جج جسٹس مظاہرنقوی کو جاری شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کےلئے آخری مہلت کے بعد جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے ۔

جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے جمع کرائے گئے تفصیلی جواب میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں جبکہ آئینی درخواستیں زیرِ سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلا جواز ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا ۔