اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔
تفصیل کے مطابق اربوں روپے کے ٹیکس فراد کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عمار رفیق کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتای پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے کچھ نہیں کیا، سب ٹیکس کنسلٹنٹ کا کام ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ نے بھی ہیر پھیر کر کے فائدہ ملزم کو ہی پہنچایا
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس یئے کہ وائٹ کالر کرائم کوئی عام جرم نہیں ہے، وائٹ کالر کرائم سے ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے، جعلی انوائسز پر اتنا بڑا کلیم کیا گیا۔ کوئی زبردستی کسی کے اکاؤنٹ میں کیسے پیسے گھسا سکتا ہے؟ یہ عام جرم نہیں، ملزم کو ضمانت کس بنیاد پر دیں
جس پروکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں، بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی


