1
پی ٹی آئی کو بلا واپس دینے پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان عدالتی فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل اور تحریک انصاف کے سینئر وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔کیا الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت آسکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انورکا سوال، کہاان کی رٹ ٹھیک نہیں ہے، 26 دسمبر کو فیصلہ آیا، اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نےاب تک ویب سائٹ پر انٹرا پارٹی انتخابات سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔آپ کی جانب سے کوئی توہین عدالت کیس آیا؟ جسٹس اعجاز کا استفسار،ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے الیکشن کمیشن نے کیاکیا؟ قاضی انور،الیکشن کمیشن کو ویب سائٹ پرسرٹیفکیٹ ڈالنےسے کیا مسئلہ ہے، ایک پارٹی کو ایک طرف کرنا الیکشن کمیشن اور جمہوریت کیلئےٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن کو ایک سیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
2
الیکشن ٹریبونلز: شاہ محمود، زین قریشی اور دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر جواب طلب،الیکشن ٹریبونل نے این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی اور اسی حلقے سے ان کے بیٹے زین قریشی کی اپیل پر الیکشن کمیشن،آر او اور دیگر سےجواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن ٹریبونلز نے الیکشن کمیشن اور دیگر سے 5 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔
3
پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل، چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔
4
ریاستی ادارے، حکومت اور الیکشن کمیشن فضل الرحمان کے تحفظات کو سنجیدہ لیں۔ مولانا فضل الرحمان باربار سکیورٹی خطرات، بے امنی اور موسم کی بات کرتے ہیں، موسم سرما میں بالائی علاقوں سے لوگ شہری علاقوں میں آتے ہیں، بےامنی، سکیورٹی خطرات ہوں اور لوگ گھروں سے نہ نکل سکیں تو ووٹ سے محروم ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن سے متعلق سوالات اٹھیں تو بہتر ہے پر امن ماحول دیں۔ترجمان جے یو آئی ف حافظ حمداللہ
5
اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان،حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری کی شہادت سے یمن، شام اور عراق کے سپورٹنگ محاذوں پر مزاحمت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئے گی۔حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری کی شہادت سے یمن، شام اور عراق کے سپورٹنگ محاذوں پر مزاحمت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئے گی۔ اس حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔حزب اللہ
6
الیکشن لڑنے کیلئے جو اہلیت بیان کی گئی اگر اس زمانے میں قائداعظم ہوتے وہ بھی نااہل ہوجاتے،صادق اور امین کے الفاظ کوئی مسلمان اپنے لیے بولنے کا تصور نہیں کرسکتا ، بڑے بڑے علما روزِ آخرت کے حساب سے ڈرتے رہے۔سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ایف سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس، الیکشن لڑنے کے لیے جو اہلیت بیان کی گئی ہے، اگر اس زمانے میں قائد اعظم ہوتے وہ بھی نااہل ہوجاتے۔چیف جسٹس
7
اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری شہید، اسرائیلی ڈرون حملہ جنوبی بیروت میں واقع حماس کے دفتر پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔حملے میں حماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائب صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔لبنانی میڈیا
8
غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر اخلاقی فوجی آپریشن کے باعث امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری طور پر روک دینی چاہیے۔ اب بس ہوگیا، کانگریس کو فنڈنگ روک دینی چاہیے، امریکی ٹیکس دہندگان کو غزہ میں مزید خواتین بچوں اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم نہ بنایا جائے۔برنی سینڈرز
9
سائفر کیس: خصوصی عدالت کے جج کی طبیعت ناساز، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے طبیعت ناسازی کے باعث سماعت نہ کی اور بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی کردی۔سائفر کیس میں عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں تاریخ ڈال کر واپس روانہ ہوگیا، عدالت نے سائفر کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی ہے۔
10
فلسطین کے حامی طلبا کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے معاملے پر تنقید، ہارورڈ کی صدر مستعفی، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے کلاڈین پر مستعفی ہونے کیلئے شدید دباؤ تھا، اُنہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ عہدے سے ہٹ جانا ہی ہارورڈ یونیورسٹی کے فائدے میں ہے کیونکہ نفرت انگیزی کا مقابلہ کرنے اور علمی معیار کو بالاتر رکھنے کے ان کے عزم پر شک کرنا ان کیلئے تکلیف دہ بات ہے۔
11
امریکا نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔ اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگردگروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر
12
مہنگائی سے متعلق بیان احسن اقبال کی حوصلہ افزائی کیلئے دیا تھا، احسن اقبال سے متعلق مہنگائی سے جڑے بیان کو مخالفین غلط استعمال کر رہے ہیں۔چند روز قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے بیان دیا تھا کہ احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں کے بارے میں خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، احسن اقبال کو مقامی حکومتوں سے متعلق تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے کہ وہ جب پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پاسکے۔لیگی رہنما
13
پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا ہے: قومی ادارہ صحت، پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔ انفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔