1
سپریم کورٹ نے ٹیکس فراڈ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ملزم عمار رفیق کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وائٹ کالر کرائم کوئی عام جرم نہیں ہے، وائٹ کالر کرائم سے ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے، جعلی انوائسز پر اتنا بڑا کلیم کیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس ، کیا کہ کوئی زبردستی کسی کے اکاؤنٹ میں کیسے پیسے گھسا سکتا ہے؟ یہ عام جرم نہیں، ملزم کو ضمانت کس بنیاد پر دیں؟جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ یہ اربوں کا فراڈ ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا استفسار
2
مسترد کاغذات نامزدگی پر تمام درخواستیں یکجا، جواب جمع کرانے کا حکم،یکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو تمام درخواستوں پر جمعے کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ آر او سے ریکارڈ لے کر تمام درخواستوں پر شق وار کمنٹس جمع کرا دیں۔الیکشن ٹریبونل کا حکم، بلز یا کوئی بھی ادائیگیاں تھیں تو آر او ان ادائیگیوں کے لیے وقت دینے کا مجاز تھا، اختیار ہونے کے باوجود اعتراضات دور کرنے کے لیے آر او نے وقت کیوں نہیں دیا؟الیکشن ٹریبونل کی ہدایت
3
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیلئے دائر توہین عدالت کی درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔ دستاویزات میں پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 2 ہزارکے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
4
عام انتخابات: عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور،الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصلہ سنا دیا اور ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سمجھ نہیں آتا ریٹرننگ افسران ( آر اوز) نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے؟ عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
5
جسٹس مظاہر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا جواب، کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔
6
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ق کے سابق رکن قومی اسمبلی خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی درست قرار دے دی۔،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
7
نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض ختم، جواب طلب،نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر سماعت کی، ایپلٹ ٹریبونل نے اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جج نے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
8
وزیراعلیٰ کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ، فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی پہنچے، محسن نقوی نے خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹیسٹ دینے والے شہریوں سے ملاقات کے دوران آن لائن ٹیسٹ کا مشاہدہ بھی کیا۔شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل اور وقت کے بارے دریافت کیا۔اس موقع پر شہریوں نے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس کے سسٹم کو سراہا اور خدمت مرکز میں موجود عملے کے رویے اور کام کی بھی تعریف کی۔
9
سرتاج عزیز اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، کمی پوری نہیں ہوسکتی،سرتاج عزیز کی وفات پر دلی دکھ اور رنج ہے، وہ نواز شریف کے قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے، سرتاج عزیز نے تمام عمر قیادت، جماعت اور نظریے کے ساتھ اٹوٹ وابستگی نبھائی۔سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اظہار افسوس، کہا سرتاج عزیز ایک محب وطن، سچے، کھرے پاکستانی اور نہایت شریف انسان تھے، وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، انہوں نے خزانہ اور معاشی محاذوں پر نہایت قابل قدر خدمات انجام دیں۔
10
غیرقانونی افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 699 باشندے اپنے ملک لوٹ گئے۔ 02 جنوری کو مزید 699 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 75 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔