راولپنڈی (ای پی آئی ) توہین الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ،سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق لیکن کمیشن کے ممبرنثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو پیش کیا گیا
الیکشن کمیشن بینچ کی جانب سے فردجرم عائد کی گئی جس پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری نے چارج شیٹ میں درج الزامات قبول کرنے سے انکار کر دیا سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔


