1
تحریک انصاف کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان، قوی امید ہے معاملے کو سپریم کورٹ ہی حل کرے گی، سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال نہیں کرتی تو ہر امیدوار آزاد لڑے گا، کسی صورت الیکشن کے بائیکاٹ کی جانب نہیں جائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو،کہا پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے پارٹی سے انتخابی نشان واپس لینا اسے تحلیل کرنے کے مترادف ہے۔
2
سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کمیشن سے تمام مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں۔پریم کورٹ نے لاپتہ افراد کمیشن سے منگل تک تمام مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کمیشن تفصیلی رپورٹ جمع کرائے، کوئی بھی لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیشن سے مطمئن نہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی براہ راست سماعت کی، بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
3
توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد،بانی پاکستان تحریک انصاف اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
4
سابق وزیر اعظم شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال۔پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں عبدالرحمان کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اورسینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی، ملاقات میں مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں مشاورت ہوئی۔
5
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔اپنے مالیتی اثاثوں میں مریم نواز نے لاہور میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کی اراضی ظاہر کی ہے۔مریم نواز شریف اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض بھی نکلیں۔
6
قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں 2 دھماکے ،100 سے زائد افراد جاں بحق،دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے۔ایران کے جنوبی شہر کرمان کی ایک مسجد میں پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے سربراہ کی قبر کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
7
مسلم لیگ ن نے بلوچستان کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔صوبائی اسمبلی کے 42 اور قومی اسمبلی کے 16 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی مشاورت سے کیا گیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک بھر میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
8
کراچی سمیت ملک بھر میں ظلم کا نظام قائم ہے اور قاتلوں کا راج ہے۔ہم اس ملک کے شہری ہیں، وسیم صدیقی کا قتل حکومت، رینجرز اور محکمہ پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے، کیسے ممکن ہے کہ قاتل کھلے عام ایک شہری کو قتل کردیں، ادارے قاتلوں کا پتہ کیوں نہیں لگاتے؟امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید کارکن وسیم صدیق کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو
9
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن آیا ہے تو یہ لوگ وقتی مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں، الیکشن ہار گئے تو یہ لوگ 5 سال نظر نہیں آئیں گے۔2018ء تک کا سفر کامیابی سے مکمل کیا، پانچ سالوں میں 4 سال تبدیلی کی نظر ہو گئے، وہ ترقی کا سفر جو پاکستان نے 2013ء میں نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا تھا 2018ء میں چند لوگوں کی سازش کے ساتھ ہمارے سروں پر مسلط کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا الیکشن ہال کے افتتاح پر ورکرز سے خطاب
10
دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔علماء و مشائخ سے ملاقات اور سیمینار کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کوئٹہ میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب ، کہا حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
11
پاکستانی عوام دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ بلوچستان کے عوام کو دشمن کے ہتھکنڈوں کا بخوبی علم ہے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بلوچستان کے جوانوں کو قومی سطح پر کرکٹ مقابلوں میں نمائندگی کے مواقع فراہم کریں گے۔نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی ، کہا افغان باشندوں کے بلوچستان میں 2 لاکھ سے زائد جعلی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں، 30 جنوری تک 10 لاکھ غیر قانونی مقیم افراد کو اپنے ملکوں میں بھیجنے کا ہدف ہے۔