1
’9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں‘، زرتاج گل آبدیدہ ہوگئیں۔ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہو یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں الیکشن کمیشن کا عملہ یرغمال بنایا گیا تھا، ڈیرہ غازی خان میں جتنا کام میں نے کیا کسی اور نے نہیں کیا۔میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو
2
پی ٹی آئی کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 624 کے مسترد ہوئے۔بلوچستان میں 39امیدواروں میں سے17کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 22 کے منظور کیے گئے۔ پنجاب اور اسلام آباد سے 389 امیدواروں میں 127کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 262 منظور ہوئے جبکہ سندھ میں 181 امیدواروں میں سے 46 کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 135 کے منظور کیے گئے۔خیبرپختونخوا میں 234 میں سے 55 امیدواروں کے کاغذات مسترد اور 179 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
3
نگران وزیر صحت پنجاب کا میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم،سانس کی بیماریوں، نمونیا، سینے میں انفیکشن کی ادویات اور ان کی کوالٹی کواچھی طرح چیک کیا جائے۔نگران وزیرصحت ڈاکٹر عامر جمال، کہا اس وقت دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہیں جعلی دوائیں موجود ہوں کیونکہ جعلی ادویات بنانے والے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
4
(ق) لیگ قومی و صوبائی اسمبلی کی 12 سے زائد نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند، (ق) لیگ 2018 میں قومی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی8 جیتی ہوئی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، گجرات میں سالک حسین اور شافع حسین کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونےکا امکان ہے جب کہ گجرات سےحسین الٰہی اور موسیٰ الٰہی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں ہے۔بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کے مدمقابل (ن) لیگ کے سعود مجید ہیں۔
5
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی وکیل لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار لکھنے پر برہم، یہ سردار، نواب اور پیر جیسے الفاظ اب لکھنا بند کردیں، 1976 کے بعد سے سرداری نظام ختم ہوچکا ہے، یا تو پاکستان کا آئین چلائیں یا پھر سرداری نظام، آئین پاکستان کے ساتھ اب مذاق کرنا بند کردیں۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی ، میرے شناختی کارڈ پر سردار لکھا ہے اس لیے عدالت میں بھی سردار لکھا گیا۔لطیف کھوسہ، سردار اور نوابوں کو چھوڑ دیں، اب غلامی سے نکل آئیں، سردار لکھ کر اپنا رتبہ بڑا کرنےکی کوشش نہ کیا کریں۔چیف جسٹس
6
جنوبی افریقی بولرز نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بولرز نے بغیر کوئی رن دیے بھارت کی 6 وکٹیں اڑا کر ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے بغیر کسی رن کے اضافے کے 6 وکٹیں گنوائیں ہوں ۔
7
ایف بی آر نےکروڑوں روپے ٹیکس چوری کے الزام میں فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد کے مطابق 600 ملین روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث بیٹری ساز ادارے کے مالک کو کراچی سےگرفتار کرکے اسپیشل جج کسٹمز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی اسمگلنگ کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
8
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں297 پوائنٹس کا اضافہ،آج 100 انڈیکس297 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 646 پر بند ہوا ہے، 100 انڈیکس ایک ہزار 25 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 244 رہی۔ بازار میں آج 63 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 359 ارب روپے ہے۔


