1
ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا 8واں اجلاس ،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، وفاقی کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام کی شرکت ، ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدےکو سراہا۔ کمیٹی نے یو اے ای اور کویت کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں اور فریم ورک معاہدوں پر دستخط کو بھی سراہا۔
2
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے، شہری خوفزدہ،زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔اسلام آباد اور گردونواح،صوابی و گردونواح ، ملاکنڈ، سوات ، چترال اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
3
کورونا کے نئے ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ٹیسٹنگ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ڈی ایچ اوز اور طبی مراکز کو کورونا کی ٹیسٹنگ کیلئے احکامات جاری ، مجموعی طور پر کوویڈ 19 کی اسکریننگ کی جائے۔


