1
پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار،لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ، عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
2
بانی پی ٹی آئی کی کاغذات مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور،عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف اور ملک جواد اصغر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہوئے تھے۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔
3
عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید حلقہ 56اور57میں لڑنے کا اہل ہے، عدالت نے آج میرے خلاف سازش کوناکام کرکے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ، آر او کی جانب سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے معاملے پر سماعت جج ملک آصف نے کی ، معاون وکیل سردار شہباز نے عدالت کو بتایا کہ سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں گے۔عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کے سبب سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی ۔
4
سرکاری ملازمین کے بچوں کی کوٹہ پر بھرتی، سپریم کورٹ نے سوالات اٹھا دیئے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کیا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے؟ سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں بنائی جاتی ہیں؟کہ اس طرح کی پالیسی بناکر آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، ہمت پکڑیں اور وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے، ترجیحی بنیادوں پرصرف سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟چیف جسٹس قاضی فائز عیٰسی کا استفسار ،یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی جس پر چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ پھر کہہ دیں کہ سابقہ حکومت آئین سے بالا تر تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا عدالت کو جواب، ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے، آئین ہر چیز سے بالا تر ہے۔چیف جسٹس کے ریمارکس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کی۔عدالت نے کہا کہ ہم اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہیں جس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی۔
5
ملک بھر میں قائم الیکشن ٹریبونلز کی جانب سے امیدواران کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پرسماعتیں جاری،فردوس شمیم، اعجاز الحق اورراجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی منظور،کراچی میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی اور کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، بنچ نے این اے 55 سے راجہ بشارت کے کاغذات منظور کرلیے۔الیکشن ٹریبونل نے پرویز الہٰی ،مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کی اپیلوں پر ریٹرننگ آفیسر سے کل جواب طلب کرلیا ، کاغذات مسترد ہونے کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم ہوگیا۔فواد چودھری کے جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، الیکشن ٹریبونل نے کل کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔
6
ایف بی آر کا پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان 4 شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔ ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے سکیم تیار کرلی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔سکیم مکمل طور پر تیار ہے حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسے لانچ کر دیا جائے گا۔
7
وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے جو 6 جنوری تک جاری رہے گی۔کانفرنس کا آغاز وزیر خارجہ کی تقریر سے ہو گا، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس ملکی خارجہ پالیسی پر مختلف خطوں، ممالک و دنیا سے دو طرفہ تعلقات پر غور کے بعد تجاویز دے گی، پاکستانی سفیروں کی کانفرنس پاکستانی خارجہ پالیسی کے حوالے سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتی ہے۔ اس کانفرنس میں خطے اور دنیا کے تازہ ترین حالات کو مد نظر رکھ کر مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوتی ہے۔وزارت خارجہ
8
دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 24 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔دھند کے باعث ملکی اور غیر ملکی 50 سے زائد پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران ملک بھر سے 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منزل کی جانب روانہ نہ ہو سکیں۔ اسلام آباد کے خراب موسم کے باعث نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی، نجی ایئر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز کی بھی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔ شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کی کراچی میں لینڈنگ کرائی گئی۔دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے متعد دپروازیں اڑان نہ بھر سکیں، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 261، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234 منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 322 اور کراچی سے سکھر کی پی آئی کی پرواز 530 اور 531 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔
9
سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں کل جو آرڈر ہوا ہے اس پر افسوس ہے، اس حکم سے آئین کی بالادستی کو بھی دھچکا لگا ہے۔ میرے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے، واٹر سپلائی سکیم میں جتنے بھی میرے ہم نام ہیں ان کے کھاتے میرے اوپر ڈالے گئے ہیں، میں نے کبھی واٹر سپلائی سکیم کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا۔ واٹر سپلائی سکیم کے خلاف فوجداری کاروائی کا ارادہ رکھتا ہوں، کاغذات نامزدگی مسترد کر کے فراڈ کا ارتکاب کیا گیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
10
آر اوز کے فیصلوں کیخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں ایک ہزار سے زائد اپیلیں دائر،لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر ایپلٹ ٹریبونل میں624 اپیلیں دائر ہوئیں، ہائیکورٹ ملتان بنچ میں 219 ، بہاولپور بنچ میں 81 اور راولپنڈی بنچ میں 164 اپیلیں ٹریبونل میں دائر ہوئیں۔ٹریبونلز 10 جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کرینگے۔
11
نواز، زرداری، گیلانی کیخلاف نیب ریفرنس، جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی،آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہوسکی ۔نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے جبکہ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔
12
فواد چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل، الیکشن کمیشن کو نوٹس،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ فواد کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ فواد چودھری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بے بنیاد اعتراض عائد کیے جا رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چودھری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
13
تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت شروع،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔لارجر بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے سوال کیاکہ عزیر بھنڈاری کہاں ہیں؟ اس موقع پر عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ بھی روسٹرم پر آ گئے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ہم نے 3 عدالتی معاونین مقرر کیے تھے، ریما عمر نے اپنا تحریری جواب بھیجوایا ہے۔
14
مودی کی دوغلی پالیسیاں بے نقاب : روس، یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف،مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں، بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بےنقاب ہوگئیں۔آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا، یوکرین جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف جھوٹا پڑ گیا۔
15
امارات کی ثالثی میں روس اوریوکرین کے درمیان 448 قیدیوں کا تبادلہ، روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں 248 روسی فوجیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ، یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں کئی مہینوں میں پہلی بار 248 روسی فوجیوں کی بازیابی ہوئی۔ گزشتہ روز ایک مشکل مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 248 روسی فوجیوں کو یوکرین حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس بھیج دیا گیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
16
لبنان : ایک اوراسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما ساتھیوں سمیت شہید،وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے باز رہیں گے۔جنوبی لبنان میں رہ نما حسین یزبک سمیت اپنے چار ارکان کی شہادت کا اعلان کیا۔دیگر تین مرنے والوں میں ابراہیم عفیف، ہادی علی رضا اور حسین علی محمد غزالہ شامل ہیں۔ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ