1
کورونا کا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ، این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی، کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں ہیں۔قومی ادارہ صحت
2
غزہ میں غذائی بحران سنگین، فاقہ کشی پر مجبور مائیں بچوں کو دودھ پلانے قابل بھی نہ رہیں،ین الاقوامی این جی او ایکشن ایڈ فلسطین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملوں اور پابندیوں سے پیدا ہونے والی غذائی قلت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جس وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور خواتین اپنے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے کے قابل بھی نہیں رہی ہیں۔
3
سیکرٹری پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری پاور نے لوڈشیڈنگ پر لیسکو ، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی سیل کی سرزنش کی جس کے بعد 50 روپے یونٹس تک والے بند پاور پلانٹس ہنگامی بنیادوں پر چلا دیے گئے۔ 40 فیصد بجلی کی رسد بڑھانے کے بعد لیسکو میں لوڈ شیڈنگ واپس 2 گھنٹے کے شیڈول پر آجائے گی جس کے بعد بجلی اب ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام میں جائے گی۔
4
نوٹ نہیں، ووٹ لینے آئے ہیں الیکشن جیتنے کیلئے پرعزم،پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لیے مختلف سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار اپنی الیکشن مہم چلارہے ہیں ایسے میں خواجہ سرا نایاب علی بطور آزاد امیدوار اسلام آباد کے حلقے این اے- 46، 47 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔: خواجہ سرا نایاب علی
5
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں قرار دیدیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے دس نکاتی منشور کی تفصیلات بھی بتائیں۔ ان کی جماعت برسراقتدار آکر غریب گھرانوں کو سولر انرجی سے 3-3 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرے گی، غریبوں کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام ہوں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی لاہور میں پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
6
اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا جاری،بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر تربت، پنجگور، خضدار، نوشکی، حب، قلات، مستونگ اور دالبندین سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال کرکے کاروباری و تجارتی مراکز سمیت بینک اور پیٹرول پمپ بھی بند کردیے گئے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے اور نیشنل پریس کلب کے باہر موجود بلوچ فیملیز کو زبردستی ہٹانے سے روک دیا ہے۔