1
پاک افغان تعلقات میں تناؤ، دونوں ممالک کا مشترکہ اجلاس،پاک افغان جوائنٹ کوآرڈنیشن کونسل کے مشترکہ اجلاس کے لیے عبوری افغان طالبان حکومت کا سینئر وفد گزشتہ روزاسلام آباد پہنچ گیا ہے۔افغان عبوری حکومت کے وفد کی قیادت سینئر طالبان رہنما اور گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کر رہے ہیں، وفد میں 9 سے 10 اراکین شامل ہیں، جو افغان وزارت دفاع، وزارت اطلاعات اور انٹیلیجنس حکام پر مشتمل ہے۔
2
بااثر افراد کا ڈی ایس پی کے بیٹے پر مبینہ تشدد، ساحل تھانے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار،شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں ایک مرتبہ پھر با اثرا افراد نے پولیس کی رٹ کو چیلنج کر دیا ہے، اور حاضر سروس ڈی ایس پی کے بیٹے کو پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی گاڑی میں موجود 5 مسلح افراد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
3
الیکشن کمیشن 8 فروری کو بروقت انتخابی نتائج کے حصول کے لیے متحرک،ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، 8 فروری کو بروقت نتائج کیلئے الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھرمیں آراوز کو انٹرنیٹ فراہمی کے لیے کام جاری ہے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں آر اوز کے دفاتر میں آپیٹکل فائبرز بچھانے میں مصروف ہیں۔الیکشن کمیشن کی 859 آر اوز کو جدیدوائرلیس ڈیوائس کی فراہمی جاری ہے جبکہ وائرلیس ڈیوائس کیساتھ 4مختلف موبائل نیٹ ورک کی سمزبھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
4
پاکستانی شہری محمد شعیب نے کینیڈا میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری محمد شعیب کو کینیڈا کے شہر بریمپٹن کا بزنس ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا۔پاکستانی کمیونٹی میں ایک فعال اور معتبر مقام رکھنے والے شعیب نے بزنس کے شعبے میں اپنی کامیابیوں کے علاوہ سماجی، تعلیمی، اور تفریحی شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔