اسلام آباد (ای پی آئی )قومی احتساب بیورو( نیب )کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے نیب کیسز میں سزا یافتہ افراد کی نا اہلی کی مدت 5 سال کرنے کے فیصلے کےخلاف ڈویژن بینچ میں دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا ،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نا اہلی کی 10 سالہ مدت بحال کر دی ،
تفصیل کے مطابق نیب کی جانب سے سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا جس میں نیب کی جانب سے عدالت کے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعتکی ۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔
سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت 10کے بجائے 5 سال کر دی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 10 سال نا اہلی کی سزا برقرار رکھی ہے


