اسلام آباد (ای پی آئی ) تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد دھرنا کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے طلب کرنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے اپنا بیان رکارڈ کرا دیا ۔

تفصیل کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میںقائم تحقیقاتی کمیشن کی جانب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے فیض آباد دھرنا کے حوالے سے سوالوں کے جوابات طلب کرنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے سوالوں کے جواب کے جمع کرادیئے ہیں

فیض حمید کی جانب سے جواب میں اس وقت کی حکومت کے سازش کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 2017 میں فیض آباد دھرنا میں تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات اس وقت کی حکومت ،کابینہ کی جانب سے ہدایت پر کئے تھے