1
رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی،احتساب عدالت اسلام آباد میں دوران سماعت راجا پرویزاشرف کی جانب سے وکیل اور پلیڈر ارشد تبریز پیش ہوئے اور سپیکر قومی اسمبلی کی حاضری لگوائی۔رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے جن کی حاضریاں بھی لگائی گئیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
2
شاہ محمود، زین اور مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم،ملتان ایپلٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف 9 اپیلیں 6 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔رجسٹرار جوڈیشل نے 7 اپیلوں پر اعتراض لگا کر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا، شاہ محمود قریشی کی اپیلیں این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 پر اعتراض لگایا گیا تھا، زین قریشی کی این اے 151 ، پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض لگایا گیا تھا جبکہ مہر بانو قریشی کی این اے 151 اور پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض تھا۔
3
عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید حلقہ 56اور57میں لڑنے کا اہل ہے، عدالت نے آج میرے خلاف سازش کوناکام کرکے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ، آر او کی جانب سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔این اے 56 اور 57 کے آر اوز عدالت الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے، الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی ۔
4
9مئی واقعات : بانی پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو آج عدالت طلب کیا گیا تھا۔تھانہ سول لائن میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، فواد چودھری ، زرتاج گل ، شہباز گل اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔
5
نیوجرسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امام مسجد شہید، امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیو آرک کی مسجد کے باہر مقامی وقت صبح 6 بجے کے قریب نامعلوم شخص نے امام حسن شریف کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام حسن شریف کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج ہی دم توڑ گئے، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔امام حسن شریف گزشتہ 5 سال سے نیوارک کی مسجد میں امامت کی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔
6
مودی کی دوغلی پالیسیاں بے نقاب : روس، یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف،مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں، بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بےنقاب ہوگئیں۔آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا، یوکرین جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف جھوٹا پڑ گیا۔


