میران شاہ(ای پی آئی ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ بکریاں چرانے والے تین بچے جاں بحق۔
پولیس ذرائع کے مطابق میر علی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں دھماکے کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت ہوا بکریاں چرانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا، دھماکے کے سبب تینوں بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں، بچوں کا تعلق ذاکر خیل گاؤں سے ہے،
پولیس نے لاشیں ہیڈ کوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردی ہیں، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم امکان ہے کہ دھماکا لینڈ مائن کا تھا۔