اسلام آباد (ای پی آئی ) پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا پی ٹی سے انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے جج نے قانون کی غلط تشریح کی جس کے باعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا۔ عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں، ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائی کورٹ کو بتایا کہ ’بلے‘ کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔