1
ایم کیو ایم نے انتخابی منشور پیش کردیا، آئین میں 3 ترامیم کی تجویزنامکمل اختیار والی جمہوریت نہیں چاہیے، تمام بحرانوں کا حل جمہوریت کے ذریعے ممکن ہے، ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے مستفیدکرنا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم کےکنوینر خالد مقبول صدیقی کا خطاب، کہا ادھورے اختیار والی بنیادی جمہوریت نے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، ہم نے بلدیاتی اداروں اور شہری حکومتوں کے اختیارات کے تحفظ کے لیے آئینی ترامیم تجویز کی ہیں۔
2
اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنےکی اجازت،کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ پر مشتمل ٹریبونل نے بی این پی کےسربراہ سردار اختر مینگل کےکاغذات نامزدگی اقامہ کی بنیاد پر مستردکیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر سردار اختر مینگل کے وکلا ساجد ترین اور جواد احمدٹریبونل میں پیش ہوئے۔سردار اختر مینگل نے اپنےکاغذات نامزدگی میں اقامےکا ذکر نہیں کیا تھا جو بدنیتی کے زمرے میں آتا ہے۔وکیل درخواست گزار،
3
سعید غنی کا اسٹیٹ بینک پر فہمیدہ مرزا کےکاغذات نامزدگی کی بحالی کیلئے سہولت کاری کا الزام، فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے 22کروڑ روپےکے بینک نادہندہ ہونےکی بات چھپائی، جو ان کے نامزدگی فارم مسترد ہونےکی وجہ بنی۔سعید غنی نے اسٹیٹ بینک پر مرزا فیملی کو بچانے اور ان کے لیے صفائیاں پیش کرنےکا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ اسٹیٹ بینک نے چھٹی کے روز الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔کراچی میں پریس کانفرنس، لیکشن کمیشن نے نوٹس فہمیدہ مرزا کو کیا اور اس کا جواب اسٹیٹ بینک نے دیا، اسٹیٹ بینک پر دباؤ ہے یا مرزا فیملی سے پیار یہ اسٹیٹ بینک ہی بتائے گا۔
4
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 54 کروڑ شیئرز کے سودے طے، 100 انڈیکس 7 پوائنٹس کم ہوکر 64ہزار 639 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 838 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ارب روپے اضافے سے 9361 ارب روپے ہے۔
5
انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے67 پیسے ہے۔انٹربینک تبادلہ میں میں آج ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوا ہے۔ انٹربینک تبادلہ میں میں ڈالر گزشتہ روز 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
6
غزہ میں غذائی بحران سنگین، فاقہ کشی پر مجبور مائیں بچوں کو دودھ پلانے قابل بھی نہ رہیں، بین الاقوامی این جی او ایکشن ایڈ فلسطین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملوں اور پابندیوں سے پیدا ہونے والی غذائی قلت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جس وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور خواتین اپنے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے کے قابل بھی نہیں رہی ہیں۔
7
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔یپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپراکے مطابق بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔


