1
الیکشن گہما گہمی، لاہور کے حلقوں میں امیدواروں کی تشہیری مہم شروع،سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور چوراہوں پر بینرز اور فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے، حلقہ این اے 117 لاہور ون سے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، معروف سیاسی شخصیات بھی اس حلقے میں امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
2
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے زیرانتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے بارہویں باراکوڈا مشق کے سی فیز کا بحیرہ عرب میں انعقاد ، وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر پی ایم ایس اے کے جہاز کشمیر پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشق میں پی ایم ایس اے کے بحری جہازوں کے ساتھ پاک بحریہ، پاکستان ایئر فورس، پی ایم ایس اے کے ہوائی جہازوں نے بھی شرکت کی، مشق میں سمندرمیں تیل کے رساؤ سے بچنے کے اقدامات کئے گئے۔مشق کے انعقاد سے سمندری ماحول کے تحفظ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ ،ترجمان پاک بحریہ
3
اسلام آباد: صدر مملکت نے ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل منظوری دے دی گئی، جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔صدر مملکت نے ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل ایکٹ 2016ء کے سیکشن 3 کے تحت دی، صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو نگران وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی۔
4
خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے اپیلوں کے اعداد و شمار جاری،الیکشن کمیشن پشاور کے مطابق صوبے میں قومی نشستوں کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف 14، مسترد کیخلاف102 جبکہ مجموعی 116 اپیلیں دائر کی گئیں، قومی نشستوں کیلئے مجموعی طورپر59 اپیلیں دائر ہوئیں، ایبٹ آباد بینچ میں کاغذات نامزدگی کیلئے مجموعی طور پر 8 اپیلیں دائرہوئیں۔خیبرپختونخوا میں صوبائی نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف 14، مسترد کیخلاف 199 جبکہ مجموعی 213 اپیلیں دائر ہوئیں۔
5
عام انتخابات: جسٹس راحیل کامران شیخ کا بطور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل پہلا فیصلہ،اپیلٹ ٹربیونل نے سیالکوٹ سے غلام عباس کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، ٹربیونل کے جج راحیل کامران نے اپیل پر سماعت کی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے برعکس کاغذات مسترد کیے۔
6
آزاد جموں و کشمیر کے کامیاب وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی بازگشت کیوں؟سردار تنویر الیاس خان کی نااہلی کے بعد آزاد جموں و کشمیر حکومت میں موجود انتہائی سینئر وزیر خارجہ فاروق کو قائم مقام وزیراعظم کا عہدہ مل گیا، وزارت عظمیٰ کیلئے ایک مرتبہ پھر دوڑ شروع ہوگئی۔
7
60 سال سے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا، آئینی ترمیم ناگزیر ہے،ہ اس وقت معیشت بری طرح تباہ ہے۔ گیس، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہے، پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے، ہم نے افرادی وسائل کی ترقی پرفوکس کیا ہے، عام کسان نہیں وڈیروں کی آمدنی پرٹیکس لگانا چاہئے، ایک عام شہری کو بوجھ سمجھنے کے بجائے اسے اثاثہ سمجھا جائے، یہ ریاستی، آئینی وحکومتی اداروں کے لئے آئینہ دار دستاویز ہے۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی پریس کانفرنس،
8
ایف آئی اے کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار،اشتہاری ملزم کاشف پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔


