1
پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی، 11 جنوری کو تاندلیانوالہ فیصل آباد ،12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاولپور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان ، 14 جنوری خیرپور ،15 جنوری کو لاڑکانہ، 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ،17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ دادو میں جلسہ کریں گے، 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو ،21 جنوری کو لاہور ، چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا۔25 جنوری کو لالہ موسیٰ، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان، 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار ، 2فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور شام کو جیکب آباد میں جلسہ ہوگا،3 فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدرآباد اور 5 فروری کو کراچی، 6 فروری کو لاڑکانہ جلسے سے خطاب کریں گے۔
2
استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری عامر کیانی نے کہا ہے کہ اس بات کی خوشی ہوئی کہ بلاول صاحب کو استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پسند آیا، ہمیں علم ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا دیا گیا منشور لوگوں کے دلوں کے قریب ہے۔دیگر جماعتوں کی تقلید لائق تحسین ہے، عوام ہمارے منشور پر ہی ہمارے ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں، بلاول صاحب کی طرف سے ہمارے نکات کی حمایت کے اعادے پر شکر گزار ہیں۔
3
عازمین حج کیلئے معلومات تک رسائی اور سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم،ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2024ء کے تمام عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ ہیلپ لائن سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ عازمین حج 0519205696، 9216980-82 پر کسی بھی مشکل یا معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان وزارت
4
پیپلز پارٹی نے سرگودھا سے مسلم لیگ ن کی وکٹ اُڑا دی۔صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سرگودھا کے مہر محمد یار خان لک نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔پی پی 76 سرگودھا کے یار محمد لک مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔یار محمد لک کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پی پی پی ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی، محسن ملہی، رانا قمر اقبال اور شیخ عمران افضل موجود تھے۔
5
سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے، آئین کے آرٹیکلز 62,63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے، سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے، جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی منصب پر برداشت نہیں کیا جاتا۔ہ ملک میں اقتدار جمہوریت کے نہیں خاندانوں کے گرد گھومتا ہے، پارٹیوں میں نظریات کی جگہ شخصیت پرستی نے لے رکھی ہے، سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گفتگو
6
پشاور ہائیکورٹ میں دو مزید ججز پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل کی تقرری،پشاور ہائیکورٹ میں اب تین ٹربیونلز امیدواروں کی اپیلوں کو نمٹائیں گے، پشاور ہائی کورٹ میں پہلے ایک ٹربیونل قائم کیا گیا تھا، اب تین ہوں گے، دو مزید ٹربیونلز چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سفارش پر قائم کئے گئے ہیں۔ جسٹس سید عتیق شاہ اور وقار احمد ٹربیونلز میں اپیلوں کو نمٹائیں گے۔الیکشن کمیشن
7
نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں خصوصی افراد کیلئے پروگرام پیش کریں۔کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے، خصوصی افراد بھی ووٹ کا حق رکھتے ہیں۔جو لوگ آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتے وہ دل کی روشنی سے بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں، ہمیں معاشرے کے خصوصی افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے، دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں خصوصی افراد کی ضرورت کا خیال رکھا جاتا ہے کیونکہ تمام لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا نیشنل پریس کلب میں پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خصوصی افراد کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب
8
انتخابات 2024ء کیلئے 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل،بقیہ 4 لاکھ 6 ہزار 222 افراد کی تربیت یکم فروری تک مکمل ہو جائے گی، 9 لاکھ 85 ہزار 413 نفوس پر مشتمل عملہ کی تربیت کا آغاز نومبرکے آخر میں ہوا تھا۔انتخابی عملہ میں ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل ہیں، تربیتی پروگرام سے غیر حاضرعملہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔
9
آصف زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے،آصف علی زرداری دیگر 10 رہنماؤں کیساتھ لاہور سے سپیشل طیارے کے ذریعے ملتان پہنچے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری ملتان میں جنوبی پنجاب کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔آصف علی زرداری جمعہ کو ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ کاٹیں گے،


