1
اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین دھمکی،، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، تم جس کےکہنے پر سب کچھ کر رہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔
2
شمالی بلوچستان میں آج رات سردی کی پہلی برفباری کا امکان،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے، برف باری سے این 50 کوئٹہ ژوب، لورالائی اور زیارت کی شاہراہیں متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ آج رات اور کل دن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان ، ڈی جی خان روٹ پر غیر ضروری سفر سےگریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
3
دل کی تکلیف ہو تو لندن بھاگ جاتے ہيں بلاول کے ن لیگ کے گڑھ لاہور میں نواز شریف پر وار، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی حکومت میں بے نظیر سپورٹ انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، ہم اس پروگرام میں اضافہ کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ این اے 125 میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب، کہا عوام کے ساتھ پہلا وعدہ ہے کہ آپ کی آمدنی کو ڈبل کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی غریب خاندانوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دلوائی گی، نوجوانوں کو تعلیم دلوائیں گے، عوام کو مفت اور معیاری علاج کروائیں گے۔