حافظ آباد (ای پی آئی ) مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی اپنی 2 بیٹیوں سمیت جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں مکان کی دوسری منزل پر جانوروں کو سردی سے بچانے کے لئے جلا کر رکھی ہوئی تھے

جس کے باعث مکان کی چھت گرنے سے نیچے والی منزل میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے جس سے 40 سالہ آصف اور اس کی 35 سالہ بیوی شازیہ جبکہ 14 اور 5 سال کی دو بیٹیاں ایمان اور ذلیخہ موقع پر جاں بحق ہو گئے

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی ہونے والے 4 افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال شفٹ کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے 2 کی حالت نازک ہے