لاہور(ای پی آئی )محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کالعدم ٹی ٹی پی 3 دہشت گردوں سمیت 7 دہشتگردگرفتار اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تفصیل کے مطابق ملک میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سی ٹی ڈی کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ،

اس حوالے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، آئی ای ڈی، 2 حفاظتی فیوز اور پرائما کورڈ برآمد کیے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کی شناخت خان زمان، شاہ محمد، عابد، خالد محمود، عظیم، احمد شاہ اور نور کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار دہشت گرد وں سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا