اسلام آباد (ای پی آئی) الیکشن 2024 کے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے الیکشن ٹربیونلز میں دائر اپیلیوں پر فیصلے آنے کا سلسلہ جاری ہے
جس کے بعد اب تک کے الیکشن ٹربیونلز کے سامنے آنے والے فیصلوں میں جہاں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں تو وہیں پر کئی بڑے نام ایک بار پھر ناکام ہوئے ہیں ۔
اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں زیادہ تر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریلیف ملا ہے جن مں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق ایم این اے شیر علی ارباب کی اپیلیں منظور کرلیں۔
اسی طرح راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل سربراہ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، میجر طاہر صادق، ان کی اہلیہ ناز صادق ، سابق وزیر قانون راجہ بشارت، کرنل اجمل صابر، مرتضیٰ ستی، طارق مرتضی، سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ راشد حفیظ کے کاغذات منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔
جبکہ سندھ سے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، حلقہ این اے 242 سے امجد آفریدی، پی ایس 113 کے حسنین چوہان، ہالہ سے مخدوم فضل کی اپیلیں بھی منطور کرلیں ہیں ۔ ا
س کے علاوہ پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف احمد اور آزاد امیدوار حلقہ پی ایس 126 سے رفیعہ حسن، آزاد امیدوار جمال الدین اور دیدار علی، این اے 237 سے فضا ذیشان کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں ۔
اسی طرح اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتےہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے انھوں نے این اے 150، 151 اور پی پی 218 اور 219 پر کاغذات جمع کرائے تھے
لیکن ان کےبیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو کی اپیلیں منظور کر لی گئیں۔
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چوہدری کے خلاف اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقے سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا
اس کے ساتھ ہی فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات منظوری کا حکم نامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اثاثے غیر ملکی دورے چھپائے۔
الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔


