خبر نمبر1
28 سالہ روایت برقرار کینگروز کے دیس میں وائٹ واش کا ایک اور داغ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست چوتھے دن پاکستان کی دوسری اننگ 115 رنز پر تمام اور آسٹریلیا نے 130 رنز کا ہدف دو وکٹ پر پورا کر لیا عامر جمال پلیئر آف دی میچ اور پیٹ کمنز مین آف دی سیریز قرار کئی چانس مس کیے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ففٹیز کو سینچری میں بدلتے تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی کپتان شان مسعود کی گفتگو۔۔۔
خبر نمبر2
نیا کوچ نیا چیف سلیکٹر کوچنگ سٹاف نیا کپتان نیا مگر نتیجہ وہی پرانا کینگروز کے دیس میں شاہینوں کو مسلسل 17ویں شکست لگاتار چھٹی بار کلین سوئپ قومی ٹیم میں ایک ٹیسٹ میں بھی پانچویں دن تک مقابلہ نہ کر پائی تینوں میچز چوتھے دن ختم۔۔۔
خبر نمبر3
میچ ونر اسٹائلش بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کریئر اختتام کو پہنچا سڈنی ٹیسٹ میں ہزاروں تماشائیوں کا ہیرو کو زبردست خراج تحسین خوشی ہے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں چھوڑ کر جا رہا ہوں اور آسٹریلیا کی نمائندگی پر فخر رہے گا ڈیوڈ وارنر کی گفتگو۔۔۔
خبر نمبر4
سیاسی جماعتیں چیخیں ماریں یا روئیں الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد صرف نون لیگ کی نفی کی عام انتخابات کے لیے بھرپور تیار ہیں صرف نواز شریف کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی لاہور میں میڈیا ٹاک کہا شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے والوں کو آرٹیکل چھ لگنا چاہیے اب ملک نو مئی نہیں 28 مئی والوں کے حوالے ہوگا۔۔۔
خبر نمبر5
آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کیے جائیں سینٹ میں قرارداد دو بار منظور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے دستخط کے بعد نوٹیفکیشن جاری صدر وزیراعظم اور الیکشن کمیشن کو ارسال۔۔۔
خبر نمبر6
الیکشن کے التوا کی قرارداد کے دوران پارٹی کا موقف بیان کیوں نہیں کیا پیپلز پارٹی نے سینٹر بہرہ مند تنگی کو نوٹس جاری کر دیا ایک ہفتے میں جواب طلب کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے اپنے سینیٹر گردیب سنگھ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔۔۔
خبر نمبر7
عام انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے سینٹ کی قرارداد سے شیڈول متاثر نہیں ہوگا سپریم کورٹ کے علاوہ کوئی بھی حکم اثر انداز نہیں ہو سکتا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا رد عمل۔۔۔
خبر نمبر8
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں چار روز باقی لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اپیلوں پر سماعت کے لیے مزید تین ججز بطور الیکشن ایپلٹ ٹرابیونل تعینات تعداد 6 ہو گئ۔۔۔
خبر نمبر9
این اے 130 لاہور سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف درخواست کی آج سماعت این اے 242 کراچی سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت شہباز شریف الیکشن کمیشن آر او اور دیگر کو نوٹس جاری آٹھ جنوری تک جواب طلب۔۔۔
خبر نمبر10
سندھ میں کون کہاں سے الیکشن لڑے گا پیپلز پارٹی نے سیاسی پہلوان اکھاڑے میں اتار دیے فہرست جاری بلاول بھٹو لاڑکانہ اور قمبر شہداد آصف زرداری نواب شاہ سے میدان میں اتریں گے نبیل گبول این اے 239 عبدالقادر مندوخیل این اے 242 عبدالقادر پٹیل این اے 243 سے الیکشن لڑیں گے فریال تال پور کو پی ایس 10 سے منتخب کرانے کی تیاری۔۔۔
خبر نمبر11
سانحہ نو مئی کی ایک اور تہلکہ خیز فٹیج منظر عام پر مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسند ہوگا فیصل آباد میں حساس ادارے اور آرمی سلیکشن سینٹر پر حملہ عمارت پر چڑھنے کی کوشش ہجوم میں شامل خاتون اداروں کے خلاف بلوائیوں کو مشتعل کرتی رہی شر پسند عناصر افواد سے منسوب بینرز کی بے حرمتی کرتے رہے۔۔۔
خبر نمبر12
امن دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ پنجاب میں سی ٹی ڈی کا ایکشن لاہور سرگودھا بہاول نگر اور دیگر شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کے تین اہم کارندوں سمیت سات دہشت گرد گرفتار بارودی مواد اور اسلحہ برآمد۔۔۔
خبر نمبر13
اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مقصود الرحمن عثمانی کے قاتل کی سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آگئی دو موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر گولیاں برسائیں اور فرار ہو گئے حملہ آوروں کی تلاش جاری۔۔۔
خبر نمبر14
کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دینے والا ملزم مارا گیا گینگ وار گروپ احمد مگسی کا کارندہ قتل سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا گارڈن میں مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان بھی بتھہ خور نکلے تعلق شکیل بادشاہ خان گروپ سے ہے۔۔۔
خبر نمبر15
زیارت میں برف باری کے بعد حسین نظارے کوئٹہ کے مہردار زرغون اور تکتو کے پہاڑی سلسلوں نے سفید چادر اوڑھ لی بالائی علاقوں میں کڑا کے کی سردی سکردو میں پارہ منفی 9 ڈگریتک گر گیا گوپس میں منفی 5 گلگت ہنزہ اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ریکارڈ کراچی میں ٹھنڈی ہواوں کا راج سندھ میں سرد موسم باعث اسکول ٹائمنگ تبدیل 31 جنوری تک ساڑھے آٹھ بجے کھلیں گے۔۔۔
خبر نمبر16
غزہ میں اسرائیلی جارحیت برقرارصہیونی فوج نے خان یونس میں دو گھروں پر میزائل داغ دیے 18 فلسطینی شہید درجنوں زخمی وسطی غزہ میں تین فلسطینی لقمہ اجل بنے 24 گھنٹے میں 162 فلسطینی شہید تعداد 22 ہزار 600 ہو گئی مغربی کنارے میں بھی جھڑپیں متعدد فلسطینی گرفتار ۔۔۔
خبر نمبر17
صالح العاروی پر اسرائیلی حملہ لبنان نے سلامتی کونسل میں شکایت درج کرا دی اسرائیل نے چھ میزائل فائر کیے جو لبنان کی خود مختاری کے خلاف ہے درخواست موقف اسرائیل سے مقبوضہ علاقے واپس لینے کا یہی موقع ہے العاروری کا بدلہ نہ لیا تو پورا لبنان ہدف ہوگا بحزب اللہ کے سربرا حسن نصر اللہ کا کارکنوں سے خطاب۔۔۔
خبر نمبر18
امریکی سپریم کورٹ نے نااہلی کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل قابل سماعت قرار دے دی فیڈرل کورٹ 8 فروری کو سماعت کرے گی اپیل منظور ہونے پر کولاراڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل فیڈرل کورٹ میں سماعت کے بعد فیصلے تک ٹرمپ الیکشن کے اہل ہوں گے۔۔۔


