راولپنڈی (ای پی آئی )سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ،وکیل پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کرنے کے مطالبے پر سماعت ملتوی ۔

تفصیل کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی ۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے سردار مظفر عباسی اور پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

نیب کے وکیل نے دلائل میں توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ریفرنس کی نقول کی فراہمی کو 7 روز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں پہلے سنی جائیں جس پر عدالت نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی