خبر نمبر 1
ہوشیار خبردار کل سے مزید سردی کے لیے ہو جائیں تیار موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی ملک کے بیشتر علاقوں میں کڑا کے کی سردی سکردو میں پارہ منفی 10 ڈگری تک گر گیا گلگت استور منفی پانچ کالام منفی چار اور ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری ریکارڈ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان لاہور میں یخ بستہ موسم بلوچستان میں برف باری اور بارش کے بعد کراچی میں سرد ہواں کا راج۔۔۔
خبر نمبر2
بالائی سندھ خیبر پختون خوا پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند موٹرویز اور اہم شاہراوں پر حد نگاہ انتہائی کم ٹریفک کی روانی متاثر حکام کی غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر مختلف ایئرپورٹس سے 22 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ۔،۔
خبر نمبر3
شدید سردی میں گیس بحران وبال جان ہر کوئی پریشان کراچی کے کئی علاقوں میں طویل بندش پنجاب خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں بھی گیس نایاب بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بھی زندگی اجیرن کر دی کئی شہروں میں دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا شہری دوہرے عذاب میں مبتلا۔۔۔
خبر نمبر4
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں تین روز باقی این اے 122 لاہور سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر آج سماعت ہوگی حماد اظہر اور صنم جاوید انتخابی میدان سے باہر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی ایپلٹ ٹرائبونل نے اپیلیں خارج کر دیں۔۔۔
خبر نمبر5
تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کی الزامات مسترد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا پی ٹی آئی کی درخواست جمع جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں چیف سیکرٹری پنجاب کی تفصیلی رپورٹ بھی جمع۔۔۔
خبر نمبر6
الیکشن التوا کی قرارداد سپریم کورٹ میں درخواست پر چیئرمین سینٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے استدعا انتخابات وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے درخواست میں موقف سینٹ قرارداد کا مسودہ الیکشن کمیشن کو موصول ای سی پی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ قانونی ٹیم بریفنگ دے گی۔۔۔
خبر نمبر7
سینٹ تو کیا اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھی قرارداد منظور کروا لیں الیکشن تو مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے بلاول بھٹو کہتے ہیں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے قاضی صاحب قدم بڑھا ہم آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔
خبر نمبر8
چند سینٹرز کی قرارداد کوئی حیثیت نہیں رکھتی الیکشن ہر حال میں اور بروقت ہونے چاہیئں امید ہے سپریم کورٹ وقت پر انتخابات کرائے گی بیرسٹر گوہر کو امید پی ٹی آئی بلے کی بحالی کے لیے پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر۔۔۔
خبر نمبر9
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج افغانستان جائیں گے افغان حکام سے ملاقاتیں شیڈول دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر10
لوئرکرم کے قریب پشاور جانے والی گاڑیوں پر نامعلوم افراد کے فائرنگ خاتون سمیت چار افراد جان بحق چھ زخمی ہسپتال منتقل۔۔۔
خبر نمبر11
کراچی میں تیزاب گردی کا خوفناک واقعہ گھریلو جھگڑے پر سابق داماد نے ساس پر تیزاب پھینک دیا سر پر وزنی چیز کا وار کر کے قتل کرنے کے بعد فرار سابق بیوی بھی زخمی ملزم کی تلاش جاری پولیس کا جلد گرفتاری کا دعوی۔۔
خبر نمبر12
اسرائیل کی سفاکیت اور جنگی جنون برقرار غزہ میں صیہونی دہشتگردی چوتھے ماہ میں داخل خان یونس میں بمباری سے سات فلسطینی شہید فلسطینی فٹبال ٹیم کا کوچ بھی مارا گیا القصی ہسپتال پر اسرائیلی گولہ باری عالمی ادارے ایم ایس ایف کا اپنے عملے کو نکالنے کا فیصلہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر ڈرون حملہ چھ فلسطینی شہید نابلس میں قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں حماس کا دشمن کو بھرپور جواب نو صیہونی فوجی ہلاک حزب اللہ نے صیہونی فوجی اڈے پر 62 راکٹ داغ دیے۔۔۔
خبر نمبر13
غزہ میں شدید قحط سر اٹھا رہا ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہار تشویش سلامتی کونسل کے ارکان کو خط لکھ دیا جنگ بندی کے لیے اقدامات پر زور امریکی وزیر خارجہ کا صفارتی مشن جاری ترکیہ سے اردن پہنچ گئے۔
خبر نمبر14
بنگلہ دیش میں عام انتخابات پولنگ کا میں جاری وزیراعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں ووٹ کا کیا مرکزی اپوزیشن جماعت بی این پی کا بائیکاٹ شہریوں سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی اپیل کئی شہروں میں پر تشدد مظاہرے پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی۔۔۔
خبر نمبر15
پی ایس ایل سیزن نائن کا شیڈول تیار مقابلوں کا آغاز 17 فروری سے ہوگا چیمپین کا فیصلہ 17 مارچ کو ہونے کا امکان کراچی لاہور راولپنڈی اور ملتان میچز کی میزبانی کریں گے سب سے زیادہ میچز کراچی میں شیڈول لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں پانچ میچیز ہوں گے۔۔۔


