خبر نمبر 1
سندھ کے کچے میں ڈاکو درد سر بن گئے رات گئے کشمور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوں کی فائرنگ دو ڈرائیور جانبحق آٹھ زخمی ہو گئے ڈاکوں نے کچھ ڈرائیورز کو اغوا بھی کر لیا فائرنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی ٹیم کچے میں اتر گئیں گہلپور کے قریب آپریشن کے دوران ڈاکوں کا محاصرہ فائرنگ کے تبادلے جاری ڈاکوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔۔۔
خبر نمبر2
بانی پی ٹی آئی کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ چیلنج سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا چھ دسمبر کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔۔۔
خبر نمبر3
ملک بھر میں آراوز کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرست جاری ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی فہرست سے متعلق حلقے کا ووٹر یا امیدوار 11 جنوری تک اعتراض جمع کرا سکتا ہے ڈی آر اوز اعتراضات پر 12 سے 17 جنوری تک فیصلہ دیں گے پولنگ سٹیشنز کی حتمی فہرست الیکشن سے 15 روز قبل جاری کی جائے گی۔۔۔
خبر نمبر4
بیرسٹر گوہر کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ پر عدم اعتماد نہیں کیا آئندہ بانی پی ٹی آئی کا ہر بیان ان کے ذریعے جاری ہوگا سینٹرز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے حق میں نہیں ہیں بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے نظریاتی کارکنان کو ٹکٹ جاری کریں گے مشاورت مکمل ہو گئی۔۔۔
خبر نمبر5
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا چلڈرن اسپتال لاہور کا دورہ محسن نقوی نے اسپتال کی اپگریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا بجلی اور ایئر کنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کا ٹاسک 31 جنوری تک مکمل کریں گے۔۔۔
خبر نمبر6
ملک بھر میں سال نو کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے وزارت صحت نے کہا ہے کہ بچوں کو معزوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے والدین پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیس کے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں۔۔۔
خبر نمبر7
بحیر عرب میں تجارتی راستوں پر پہرہ بڑھا دیا گیا پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کی گشت میں اضافہ اقدامات میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد اٹھائے گئے ترجمان پاک بحریہ کا ملک کی تجارتی راستوں اور بین الاقوامی بحری جہازوں کی حفاظت یقینی بنانے کا عزم راستوں کی فضائی نگرانی بھی جاری باور کرا دیا کہ پاک بحریہ خطے میں امن و امان کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔۔۔
خبر نمبر8
اونچی دکان کے پکوان ایک بار پھر پھیکے نکلے ایک اور بھارتی فالس فلیک آپریشن بے نقاب بھارتی بحریہ کا قزاقوں سے جہاز چھڑوانے کا دعوی جھوٹا نکلا پانچ جنوری کو صومالیہ کے ساحل کے قریب پھنسے جس لائبیرین تجارتی جہاز کو قزاقوں سے چھڑوانے کا دعوی کیا اس پر کوئی قزاق موجود نہیں تھا جھوٹے دعوے پر بھارتی بحریہ اور مودوی سرکار کی جگ ہسائی ہوئی بھارتی میڈیا نے پانچ جنگی جہازوں کے ذریعے تجارتی جہاز کو چھڑوانے کا دعوی کیا تھا۔۔۔
خبر نمبر9
غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی کرنل ہلاک اسرائیلی فوج نے بھی لیفٹنیٹ کرنل روئی یوچائی یوزف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی غزہ جنگ میں 510 اسرائیلی فوجی ہلاک 3500 سے زائد زخمی ہو چکے۔۔۔
خبر نمبر10
اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک،ملک مظاہروں کا سلسلہ جاری امریکی شہر لاس اینجلس اور نیویارک میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج مظاہرین نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے امریکہ اسرائیل پر دبا ڈالے برطانیہ میں بھی ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے شرکا کے فلسطینی پرچموں کے ساتھ آزاد فلسطین اور جنگ بندی کے نعرے ادھر تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد کا غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر11
فری لانسرز کے لیے خوشخبری اب پاکستان میں بھی پے پال کے ذریعے پیسے وصول کیے جا سکیں گے نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے نوید سنا دی بولے کے ایسا لائحہ عمل طے کیا ہے کہ جس سے پے پال اکانٹ کھولنے کی بھی ضرورت نہیں سہولت سے بیرون ملک آن لائن کام کرنے والوں کے مسائل ختم ہو جائیں گے اس سے پہلے بیرون ملک سے معاوضے کی وصولی میں پریشانیوں کا سامنا رہتا تھا ۔۔۔