اسلام آباد(ا ی پی آئی )الیکشن 2024 کی ملک بھر میں گہما گہمی کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد پاس ہوتے ہی سوشل میڈیا پر الیکشن ملتوی ہونے اور بڑے آئینی ادارے کی اہم شخصیت کی جانب سے استعفے کی خبریں ابھی زیر گردش تھیں کہ الیکشن کمیشن سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے

ذرائع کے مطابق اپنی طبیعت کو جواز بناتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نےاپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 8 جولائی کو مدت ملازمت پوری ہونے پر چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ایک سال کی توسیع کی گئی تھی اور جولائی 2024 تک انھوں نے اپنے عہدے پر تعینات رہنا تھا