اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے پرانا تعلق ہے، یہ پارٹی میرے ہاتھوں میں پروان چڑھی۔ اختلاف اصولوں پر مبنی ہے، بچوں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا

انھوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے 54 سالہ تعلق ہے اور وہ اچھے دوست ہیں مگر اس وقت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں

چوہدری نچار کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لوں گا اور نہ ہی کسی کی دم پکڑ کر بلکہ عوام کے کندھوں پر سوار ہو کر اسمبلی جانا چاہتا ہوں

انھوں نے کہا کہ غلام سرور خان جعلی ڈگری والے ہیں،انہوں نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا۔ اس وقت ملک میں جھوٹ اور مفاد کی سیاست ہو رہی ہے۔