خبر نمبر 1
الیکشن سے صرف ایک ماہ پہلے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر حمید نے طبیعت کی خرابی کے باعث اپنے عہدے سے استعفٰی دیا چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفٰی منظور نہیں کیا الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے کام میں کوئی رخنہ نہیں پڑا ہے الیکشن کمیشن کے دونوں سپیشل سیکرٹریز احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں صحت نے اجازت دی تو سیکرٹری عمر حمید جلد اپنے فرائض انجام دیں گے نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں سیکرٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے کسی قسم کا کوئی بحران نہیں
خبر نمبر 2
ہمیں نہ پٹواریوں کی ضرورت ہے نہ کسی اور کی اب ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے گھر میں گھس کر ان کو ماریں گے بلاول بھٹو زرداری کا نون لیگ کو چیلنج لاہور کے مختلف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو جنرل ضیاء نے پنجاب پر مسلط کیا وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے بلاول کا کہنا تھا کہ لاہور کسی بزنس مین کا ہے نہ کسی کھلاڑی کا لاہور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہے کہاں لکھا ہے کہ ایک ہی شخص کو پہلی بار دوسری بار تیسری بار اور چوتھی بار وزیراعظم بنایا جائے بلاول نے کہا کہ لاہور میں مفت علاج کی سہولتیں دیں گے لاہور والوں کو علاج کے لیے لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلاول نے کہا کہ اقتدار میں آ کر تنخواہیں دگنی کریں گے
خبر نمبر 3
وعدے وفا صرف نواز شریف نے کیے باقی سب نے دھوکے دیے صدر نون لیگ شہباز شریف کی لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کہا نون لیگ حکومت بنا کر عوام اور مالیاتی اداروں کو ساتھ لے کر چلے گی 8 فروری کا الیکشن پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے اقتصادی پالیسی میں توازن لائیں گے
خبر نمبر 4
الیکشن سر پر فیصلے دور نون لیگ ٹکٹ دینے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اب تک کوئی فیصلہ نہ کر سکی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کو ہفتہ گزر گیا کس کو ٹکٹ دیں کسے نہ دیں نون لیگ فیصلے پر نہیں پہنچ پائی آئی پی پی اور قاف لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر معاملات ابھی تک طے نہیں پا سکے ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں میں نون لیگ کے اندرونی اختلافات آڑے آ رہے ہیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر بھی نون لیگ کے کچھ رہنماؤں کو تحفظات لودھراں میں بھی مسئلہ پارٹی جہانگیر ترین کو سپورٹ کرتی ہے پارٹی رہنما عبدالرحمان کانجو آزاد الیکشن لڑنے کی طرف اشارہ دے چکے ہیں فیصل آباد سے نواب شیر وسیر کو ٹکٹ ملے گا تو راجہ ریاض کو بھی ملے گا طلال چوہدری کا معاملہ کھٹائی میں
خبر نمبر 5
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پہ حراسانی کے الزام لگانے والی طیبہ گل کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف حراسانی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کہا وزیراعظم ہاؤس میں حراساں کیے جانے کے ثبوت موجود ہیں متعلقہ ادارے میں پیش کریں گیں پی ٹی آئی دور حکومت میں 45 دن وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا گیا حراساں کیا گیا دھمکیاں دی گئیں اعظم خان نے ان کے دروازے کے باہر پہرا دینے کے لیے سیکیورٹی کھڑی کر دی جیو نیوز کو انٹرویو میں طیبہ گل نے کہا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ان کا کیس سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوا اور چیئرمین نیب کے خلاف ان کے فراہم کردہ ثبوتوں پر جاوید اقبال نے سمجھوتہ کیا پی ٹی آئی نے اپنے نیب کیسز ختم کروائے جاوید اقبال نے تحریک انصاف کے مخالفین کی گرفتاریاں کیں نون لیگ اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بھی ان کے کیس سے سیاسی بیانیہ بنایا مگر داد رسی نہیں کی طیبہ گل گزشتہ روز حراسانی محتسب کے دفتر میں بیان میں نیب افسران پر اجتماعی زیادتی کا الزام بھی لگا چکی ہیں
خبر نمبر 6
الیکشن التوا کی قرارداد کے حامی ووٹر سینیٹر کہدہ بابر خم ٹھوک کر سامنے آگئے کہا کیا کسی منتخب رکن کا قرارداد پر ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے کیا الیکشن التوا کی قرارداد خلاف آئین تھی کیا ماضی میں کبھی الیکشن التوا کا شکار نہیں ہوئے انہوں نے الیکشن پر تحفظات ظاہر کر کے اپنے علاقے کے عوام کی ترجمانی کی ہے سیاسی مافیا انہیں پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتا بڑی سیاسی جماعتیں میرا وزیراعظم میرا وزیراعظم کھیلنے کی بجائے عوامی تحفظات سمجھیں وہ بڑی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے لیے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ صورتحال کا جائزہ لے
خبر نمبر 7
سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ ملک میں انتخابات کا ماحول بن چکا ہے مخالفین جانتے ہیں کہ بلاول انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے ہیں عوام کو بہادر لیڈرشپ کی ضرورت ہے بے نظیر بھٹو شہید نے بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی پیپلز پارٹی نے 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تھا آج بھی ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں
خبر نمبر 8
نگراں وزیرا آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکائونٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسرز کو بنک اکائونٹ میں پیسے مل سکیں گے
خبر نمبر 9
16 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے طیارے کی کھڑکی کے ساتھ پوری دیوار ٹوٹ کر نیچے گر گئی مسافر سہم گئے جان حلق میں آگئی الاسکا ایر لائنز کے طیارے کی بحفاظت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ بوئنگ طیارے میں 177 مسافر سوار تھے حادثے کے بعد امریکی ایئر لائن ریگولیٹر کا بیشتر بوئنگ 77 میکس نائن طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم طیاروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ دنیا بھر میں 171 طیارے متاثر ہوں گے
خبر نمبر 10
پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان سمیت چھ کھلاڑی کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائیں گے صائم ایوب عامر جمال اور وسیم جونیئر بھی ہمراہ ہوں گے پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نو کھلاڑی کل وطن واپسی کے لیے اڑان بھریں گے